پاکستان : ملک و بیرون ملک میں نجی اثاثوں کے لئے نئی عام معافی کی اسکیم

0
0

یواین آئی
اسلام آباد، ´// عمران خان حکومت ملک اور بیرون ملک شہریوں کے ذاتی اثاثوں کے اعلان کے لئے نئی عام معافی اسکیم لائے گی۔ وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا کہ صنعتی دنیا عام معافی اسکیم کا مطالبہ کر رہی تھی ، اس اسکیم کے لئے فریم ورک تیار کیاجا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ سے پہلے ذاتی طور پر اندرون و بیرون ملک اثاثوں کا اعلان کرنے کے لئے حکومت نئی عام معافی اسکیم لائے گی۔ انہوں نے کہا کہ تمام فیصلے ملک کی معیشت کو ذہن میں رکھ کئے جا رہے ہیں۔ مسٹر عمر نے منگل کو میڈیا سے بات چیت میں پاکستان اسٹیل ملز کی مالی حالت دوبارہ مضبوط کرنے کے سوال پر کہا کہ اگلے ہفتے پیر کو ہونے والی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے اجلاس میں اس کے لئے منصو پیش کیا جائے گا۔ پاکستان کی سرکاری فضائی سروس پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے ) کی مالی حالت پھر مضبوط بنانے کے لئے مجوزہ منصوبہ کے بارے میں مسٹر عمر نے کہا کہ اس کی اسٹڈی کی گئی ہے اور منصوبہ میں کچھ تبدیلی کی تجاویز پیش کی گئی ہیں. انہوں نے کہا“نئے منصوبہ ے کا خدو خال تیار کرنے میں کچھ وقت لگے گا”۔ ملک میں بجلی کی شرح کے تعین کے سلسلے میں وزیر خزانہ نے کہا کہ اس کو نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (این ای پی آر ) مقرر کرتی ہے اور یہ کام اب ریگولیٹر ی کے ہی ذمہ ہے ۔یو این آئی

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا