دیہی علاقوں کے ساتھ ناانصافی کب تک ہوتی رہے گی
نمائیدہ لازوال
منڈی //ضلع پونچھ کے سماجی کارکن سرپنچ ہاڑی اور آزاد امید وار ممبر آف پارلیمنٹ سکندر نورانی نے آج تحصیل منڈی کے کا دور کرکے جہاں اپنی انتخابی مہم کا آغاز کیا ۔وہی دیہی علاقوں کی عوام کے مسائل پر افسوس کا اظہار کرتے ہوے کہا کہ آخر کب تک دیہی عوام کے ساتھ یہ ناانصافی ہوتی رہے گی ،اس دوران انہوں نے منڈی کے اڑائی گاو¿ں کی عوام سے بھی ملاقاتیں کی جب دورانِ سفر منڈی بازارے سے آزاد امیدوار کا قافلہ گزر رہا تھا تب اچانک وہاں پر رمن بلہ کی اہلیہ کی گاڑی آ پہنچی اور اس نے قافلے کو دیکھا اور نیچے اتر آئی اور آزاد امیدوار سے پوچھنے لگی کہ آپ کو کن حالات نے الیکشن لڑنے پر مجبور کیا تب جواب دیتے ہوئے آزاد امیدوار سکندر نورانی نے کہا کہ کسی بھی ممبر آف پارلیمنٹ نے آج تک خطہ پیرپنجال کی عوام کے ساتھ انصاف نہیں کیا اور نہ ہی کسی بھی ممبر پارلیمنٹ نے الیکشن جیتنے کے بعد خطہ پیرپنجال کا دورہ کیا اور تمام سیاسی پارٹیوں نے خطہ پیرپنجال کو اندھیرے میں رکھا کیونکہ ترقی کا کوئی بھی کام پیرپنجال میں نہیں ہوا اگر جموں کی سڑکیں اچھی ہیں تو پیرپنجال کی کیوں نہیں اور اگر جموں کے اندر اچھے ہسپتال اور اچھے تعلیمی ادارے ہیں تو پھر پیرپنجال میں کیوں نہیں سکندر نورانی نے تحصیل منڈی کی عوام اور اہل جموں پونچھ کی عوام سے مودبانہ اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ گیارہ اپریل کو چناو¿ نشاں گیس سلنڈر پر مہر لگا کر بھاری اکثریت سے کامیاب بنائیں تاکہ دہلی میں جا کر خطہ پیرپنجال کی ترجمانی کی جا سکے اور وہ تبھی ممکن ہے کہ جب خطہ پیرپنجال کی عوام متحد ہو کر میرے حق میں ووٹ ڈالیں تاکہ خطہ پیر پنچال بھی کی عوام کا بھی ایک وقار بن سکے –