پونچھ میں کانگریس کا اہم اجلاس منعقد

0
0

بھاجپا نے ملک کو لوٹا ہے اب عوام سبق سکھائے گی :غلام نبی آزاد
رمن بھلہ کے حق مےںووٹ ڈالنے کی اپےل
سید نیاز شاہ
پونچھ سرحدی ضلع پونچھ میں پارلیمانی انتخابات کے پیش نظر کانگریس کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ریاست کے سابق وزیر اعلیٰ اور راجیہ سبھا میںحزب اختلاف کے لیڈر غلام نبی آزاد نے شرکت کی ۔اس موقع پر کانگریس کے دیگر کئی اہم لیڈران نے شمولیت اختیار کی ۔وہیں اجلاس میں اکانگریس لیڈر غلام نبی آزاد نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جمہورےت اور قانون خطرے مےں ہے، بھاجپا نے ملک کو لوٹا ہے اور بھاجپا کو عوام اب کی بار سبق سکھائے گی۔انہوںنے کہا کانگرےس واحد اےسی جماعت ہے جس نے ہمےشہ مدعوں پر الےکشن لڑا ہے اوربھاجپا نے ملک مےں نفرت سے الےکشن لڑا ہے، بھاجپا نے ملک کو نازک صورتحال میں لاکر کھڑا کردےا ہے ۔انہوںنے کہا رافےل سودہ مےںچوری ، س بی آئی ڈائرکٹر پرحملے ، مےڈےا پر حکومت کا قبضہ وغیرہ ایسے کام ہمارے دور اقتدار مےں نہےں ہوئے ہےں ۔انہوں نے کہا کہ نوٹ بندی کرکے بھاجپا حکومت نے ملک کے عام آدمی کو سخت مصائب میں لا کھڑا کر دےا ہے جس سے عام آدمی بےزار ہے اورملک کے کسان بھاجپا سے سخت نارا ض ہےں ۔ انہوںنے کہ آمدہ انتخابات جمہورےت کو بچانے کیلئے ہےں۔موصوف نے کہا کہ جب آپ لوگ گھروں سے نکلیں گے تو تب ہی ہم جموں پونچھ کی پارلیمانی نشست کو بچاپائےں گے انہوںنے کہا اگر بھاجپا سچی ہے تو پارلےمنٹ کمےٹی کےوں نہےں بنا رہی ہے اور آج ملک میںہر انسان بے زار کےوںہے؟آزاد نے کہا رمن بھلہ پونچھ کا بےٹا ہے اور رمن بھلہ جےساامےدوار چن کر کانگرےس کمےٹی نے اےک اہم فےصلہ لےا ہے۔اس فےصلے کی لاج رکھنے کے لئے آپ آگے آئےں اور 11تارےخ کو اُن کے حق مےں ووٹ ڈالےں ۔اس موقعہ پر کانگریس ضلع صدر چوہدری عبد الغنی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک مےں اس وقت جو افراتفری کا ماحول ہے اس ماحول کو صحےح کرنے کا کام ہمےشہ کانگریس ہی کرسکتی ہے کےونکہ بھاجپا کے لےڈران نے ہمےشہ ملک کی اقلےتوں پر ظلم کےا ہے۔ انہوںنے پونچھ کی عوام سے رمن بھلہ کے حق مےںووٹ ڈالنے کی اپےل کی ۔ اس موقع پر اجلاس میں چوہدری محمد اکرم سابق اےم اےل اے سُرنکوٹ، اعجاز احمد جان سابق اےم اےل اے پونچھ ،باغ حسےن راٹھور ضلع صدر نےشنل کانفرنس اور ہزاروں کی تعداد مےں عوام نے شرکت کی ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا