سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لینے پر دو ملازمین معطل

0
0

ضلع ترقیاتی کمشنر نے متعلقہ محکمہ کے آفیسران کو 15 روز میں رپورٹ پیش کرنے کے احکامات کئے صادر
ظہیر عباس/وسیم حیدری

پونچھپارلیمانی انتخابات کے پیشِ نظر ملک بھر میں گزشتہ دنوں ماڈل کوڈ آف کنڈیکٹ لاگو کیا گیا تھا جس کی خلاف ورزی کرنے کے خلاف الیکشن کمیشنر کی جانب سے سخت کاروائی کا انتباہ بھی دیا گیا تھا – اسی سلسلہ میں ضلع ترقیاتی کمیشنر پونچھ کی جانب سے بلرام شرما اور اونکار سنگھ نامی دو ملازمین کو پارلیمانی انتخابات میں کسی سیاسی جماعت کی سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لینے کے لئے معطل کر دیا – اطلاعات کے مطابق بلرام شرما گورنمنٹ آئی ٹی آئی پونچھ میں سپروائزر اور اونکار سنگھ گورنمنٹ ہائر سکینڈری اسکول چنڈک میں استاد کے فرائض سر انجام دیتے تھے اور ضلع ترقیاتی کمیشنر پونچھ راہل یادو کے پاس ان دونوں ملازمین کے خلاف سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لینے کے سلسلہ میں شکایات درج ہوئی تھی جس کے بعد ابتدائی تحقیقات کر کے دونوں ملازمین کو ضلع ترقیاتی کمیشنر حکم نامہ زیرِ نمبر 88-3684 /2019/DDEO/P اور 92-3689 معطل کر دیا اور مزید متعلقہ محکمہ کے آفیسران کو معاملہ کی مزید تحقیقات کر 15 روز میں رپورٹ پیش کرنے کے احکامات صادر کر دئے –

 

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا