لازوال ڈیسک
ادھمپورضلع لیگل سروس اتھارٹی (DLSA) کے تعاون سے آئندہ عام انتخابات کے پیش نظر ضلع الیکشن سیل، ادھمپور میں انتخابی شرکت بڑھانے کے لئے ہفتہ کو عدالت کمپلیکس میں خاص ووٹر بیداری پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔جہاں ای وی ایم اور وی وی پی اے ٹی کے سلسلے میں شرکاءکو جانکاری فراہم کی گئی ۔اس موقع پر سیکرٹری ڈی ایل ایس اے سندیپ کور اور ڈپٹی الیکشن افسر، اودھم پور ڈاکٹر کسم چب بھی موجود تھے۔وہیں تربیتی پروگرام میں بڑی تعداد میں بار ارکان اورکورٹ کے ملازمین نے شرکت کی، جنہیں ماسٹر ٹرینر سباش سنگھ کی طرف سے تربیت فراہم کی گئی۔اس دوران صدر ڈی ایل ایس اے سنجے پریہارنے کہا کہ جمہوریت میں انتخابات تبدیلی لانے کا سب سے بڑا موقع ہے اور ووٹ اس تبدیلی کا سب سے بڑا ہتھیار ہے، ہم خوش قسمت ہیں کہ ہمارے ملک میں جمہوریت ہے، جس میں ہر بالغ کو ووٹ ڈالنے کا حق ہے۔