جاوید ریشی دفعہ 354 کے تحت گرفتار

0
0

ظہیر عباس/وسیم حیدری
منڈی//2014 میں اسمبلی انتخابات لڑ چکے جاوید احمد ریشی کو پولیس نے ان کے خلاف 2016 میں پولیس تھانہ منڈی میں دائر کئے گئے دفعہ 354 میں گرفتار کر لیا ہے پولیس ذرائع کے مطابق 2016 میں جاوید احمد ریشی ساکنہ فتح پور تحصیل منڈی کے خلاف دفعہ 354 کے تحت ایک کیس درج کیا گیا تھا جسے سنیچر کو منڈی بازار میں پولیس نے گرفتار کر لیا ہے ڈی وائی ایس پی ہیڈ کواٹر پونچھ اعجاز احمد نے اس سلسلہ میں جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ جاوید ریشی کے خلاف منڈی پولیس تھانہ میں 2016 میں دفعہ 354 کے تحت ایک کیس درج کیا تھا جس کے تحت اسے سنیچر کو پولیس نے اپنی حراست میں لیا ہے – جب جاوید ریشی کو گرفتاری کے بعد طبی جانچ کے لیے منڈی ہسپتال لایا گیا تو وہاں پر انہوں نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 2016 میں فتح پور کے علاقہ میں کچھ لوگوں نے سرکاری زمین کو ہڑپ نے کی کوشش کی تھی جس کا دفاع کرنے کے لئے انہوں نے پولیس اور محکمہ سوشل فارسٹری کا ساتھ دیا تھا جس کے دو تین دن کے بعد ان لوگوں نے پولیس تھانہ منڈی میں دفعہ 354 کے تحت جھوٹا کیس درج کروایا تھا اور آج اسی کے تحت پولیس نے انہیں گرفتار کیا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا