پولیس کے خلاف مینڈھر میں احتجاج، انکوائری سست رفتاری سے کرنے کا الزام
اعجاز کوہلی
مینڈھرسب ڈویژن مینڈھر کی منکوٹ تحصیل میں دو روز قبل گلزار نامی ایک اسکولی استادکی پراسرار حالت میں موت ہوگئی تھی۔اس ضمن میں لواحقین اس سانحہ کو قتل سے جوڑ رہے ہیں اور ان کا الزام ہئے کہ پولسی قاتلوں کو بچا رہی ہے ۔وہیں گلزار کے پریوار نے مینڈھر میں جموں مینڈھر سڑک کو جام کر کے پولیس کہ خلاف احتجاج کیا اور الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ جس شخص کے گھر میں اس رات ماسٹر گلزار تھا اصل میں وہ ہی اس کے قاتل ہیں لیکن پولیس نے ابھی تک ان کے خلاف کاروئی عمل میں نہیں لائی جو ثابت کرتا ہے کہ پولیس اس معاملہ کو لے کر سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کر رہی ۔انہوں نے کہا اج کا احتجاج پولیس کو بیدار کرنے کیلئے ہے کہ اس معاملہ میں سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شفاف انکوائری کی جائے اور مجرم کو کیفریگردار تک پہنچایا جائے ۔