استادوں کے استاد ماسٹر نزیر کملاک نہیں رہے ،پورے علاقے میں صف ماتم

0
0

عمران شفیع
تھنہ منڈی تھنہ منڈی کے محلہ پاٹی دھار سے تعلق رکھنے والے استادوں کے استاد ماسٹر نذیر حسین کملاک سنیچر کے روز رحمت حق ہو گئے۔ جنکی موت سے پورے علاقے میں صف ماتم بچھ گئی ہے۔۔ تفصیلات کے مطابق جے کے اپڈیٹ سے وابستہ جاوید نزیر خان کے والد اور روز نامہ اڑان سے وابستہ نثار خان کہ والد نسبتی مرحوم ماسٹر نذیر حسین خان 78 سال کی عمر میں رحمت حق ہوگئے۔ مرحوم کی نماز جنازہ دن کے ایک بجے پاٹی دھار میں ادا کی گئی جس میں سینکڑوں کی تعداد میں رشتہ دار، پڑوسی، پنچائتی نمائندگان ،سیاسی کارکنان، محکمہ تعلیم کے ملازمین کے علاوہ کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ مرحوم کو مسجد پاٹی دھار کے قریب قبرستان میں پرنم آنکھوں کے ساتھسپرد خاک کیا گیا ۔اس دوران مرحوم کی نماز جنازہ میں کانگریس، نیشنل کانفرس اور پی ڈی پی کارکنان نے شرکت کی۔ جن میںسابق وزیر شبیر احمد، سابق ممبر اسمبلی راجوری محمد اسلم خان، ضلع صدر نیشنل کانفرنس شفاعت خان، صدر میونسپل کمیٹی تھنہ منڈی شکیل احمد میر، ایس ڈی پی او تھنہ منڈی محمد صدیق چوہدری، ایس ایچ او تھنہ منڈی انسپکٹر جاوید احمد ملک شامل ہیں۔اس دوران ریٹائرڈ ہیڈ ماسٹر حاجی منظور حسین کملاک نے کہا کہ مرحوم نذیر حسین کملاک نے محکمہ تعلیم میں 38 سال صرف کئے اور انہوں نے اس دوران ضلع راجوری کے مختلف زونوں میں اپنی خدمات پیش کی ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا