پنچایت رسین تحصیل رام نگر میں 6 ماہ کے اندر دو لڑکیوں

0
0

کو گلہ دبا کر مار دینے کا واقعہ سامنے آیا ، مقامی لوگ سراپا احتجاج
نریندر سنگھ ٹھاکر
رام نگر //تحصیل رام نگر کے واڈی گاو¿ں میں مکھنا دیوی نام کی لڑکی کی نعش بر آمد ہوئی۔ااطلاع ملتے ہی رام نگر کے تھانہ انچارج نریندر سنگھ جسروٹیا گاو¿ں باڑی میں پہنچے اورنعش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کروایا۔ اس لڑکی کے میکے والے گاو¿ں شہریوں کے ساتھ اسپتال رام نگر میں جمع ہو گئے۔ جس میں انہوں نے پولیس انتظامیہ کے خلاف زور داراحتجاج کیا اور نعرے بازی شروع کر دی۔ بتا دیں کہ گزشتہ دنوں بھی پولی دیوی نام کی لڑکی کے قتل بھی ہوا تھا اس کی بھی گلا گھونٹ کرقتل کیا گیا تھی 6 ماہ گزر جانے کے بعد بھی لڑکی کے والد کی بار بار شکایت پر پولس نے اب تک کوئی کارروائی نہیں کی ہے۔ پولیس کے تئیں لوگوں کا اعتماد اٹھتا جا رہا ہے آئے دن گلا گھوٹ کر لڑکیوں کو مار دیا جاتا ہے اور پولیس کی لیپا پوتی کی وجہ سے کسی کو بھی سزا نہیں مل پائی ہے گورنمنٹ بیٹی بچاو¿ بیٹی پڑھاو کے نعرے ضرور دے لیکن گلا دبانے مرنے والی لڑکیوں کی تعداد مسلسل بڑھتی جا رہی ہے قتل کی مخالفت میں بہت سے لوگ پنچوں اور سرپنچوںکے ساتھ رام نگر پہنچے تھے اور جس میں انہوں نے میڈیا اہلکاروں کو معلومات دیتے ہوئے بتایا کہ چھ ماہ کے اندر ہمارے گاو¿ں کی دو لڑکیوں کے قتل ہو گئی ہے اور دونوں کا قتل کرنے کا طریقہ مجرموں نے ایک ہی اپنایا ہے ۔گلا دبا کر قتل کرنے سے قتل کے ملزم بڑی آسانی سے نکل جاتے ہیں کیونکہ پولیس ثبوت مانگتی ہے کہ کس سامنے گلا دبایا گیا تھا سبوت نہ ہونے کی وجہ سے ملزم بڑی آسانی سے قتل کے ظلم سے وری ہو جاتا ہے اور آنے والے وقت میں ایسے حادثات بڑھتے جا رہے ہیں۔ وہی شنکر داس نے کہا کہ پولیس بھی ثبوتوں کی عدم موجودگی میں ملزم کے خلاف کارروائی کرنے میں ناکام نظر آ رہی ہے ایسی ہلاکتوں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی ہونی چاہئے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا