پونچھ میں کنٹرول لائن پر ہند۔ پاک افواج کا آمنا سامنا

0
0

یواین آئی

جموںجموں کشمیر کے پونچھ ضلع میں لائن آف کنٹرول پر جمعہ کے روز ہندوستان اور پاکستان کی فوج کے درمیان گولہ باری کا تبادلہ ہوا۔ایک فوجی ترجمان نے بتایا کہ پونچھ کے منکوٹ اور کرشنا گھاٹی سیکٹروں میں جمعہ کی صبح قریب ساڑھے ساتھ بجے پاکستانی فوج نے ہندوستان کی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔انہوں نے بتایا کہ پاکستانی فوج نے بھاری اور چھوٹے ہتھیاروں کا استعمال کرکے ہندوستان کی چوکیوں کو نشانہ بنایا جس کا ہندوستانی فوج بھر پور اور موثر جواب دے رہی ہے۔تاہم فی الوقت کسی بھی جانب کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا