بی جے پی 2014 کے مقابلے زیادہ بڑی اکثریت کے ساتھ اقتدار میں آئے گی: مودی
یواین آئی
نئی دہلیوزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کے روز کہا کہ ہندوستان کا پاکستان کے عوام کے ساتھ کوئی جھگڑا نہیں ہے اور انہوں نے کہا کہ ہماری لڑائی دہشت گردی کے خلاف ہے ۔ مسٹر مودی نے ایک نیوز چینل کے انٹرویو میں کہا کہ جہاں تک ہندوستان کا تعلق ہے پاکستان کے پاس دہشت گردی کے خلاف جنگ کے علاوہ اور کوئی متبادل نہیں ہے ۔ مسٹر مودی نے کہا“ ہمارا پاکستان کے عوام کے ساتھ کبھی جھگڑا نہیں تھا اور آج بھی نہیں ہے ”۔وزیر اعظم نے کہا“ ہم نے 26/11 حملے کے تعلق سے سبھی فہرست، ٹیپ وغیرہ دے دیے ، وہ قصورواروں کے خلاف کارروائی کر سکتے ہیں اور اسے ہمیں سونپ سکتے ہیں، ہم قانونی اقدامات کریں گے ۔ جیش محمد نے واضح طور پر کہا کہ ہاں، ہم نے یہ کیا ہے اور اس وقت بھی آپ (پاکستان) کاروائی نہیں کرتے ہیں”۔ پاکستان نے ہمیشہ دہشت گردانہ حملے کے بعد یقین دلایا کہ وہ فیصلہ کن کاروائی کرے گا لیکن وہ ایسا نہیں کرتا ۔ میں اب ا ن کے جال میں نہیں پھنسنا چاہتا ہوں ۔ وزیر اعظم نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ ان کے مخالفین کو پاکستان کے وزیر اعظم کے بیانات میں تو سیاسی سوجھ بوجھ دکھائی دیتی ہے جبکہ انہیں اپنے ہی وزیر اعظم پر شک ہے ۔انہوں نے کہا کہ عوام کو ایسے لوگوں کو پہچاننا چاہیے ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا‘ ‘اس ملک میں نریندر مودی کی حب الوطنی پر کوئی بھی شک نہیں کر سکتااور کوئی سوال نہیں اٹھا سکتا”۔ کانگریس پر طنز کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کانگریس کی سابقہ تمام حکومتوں کے لئے دفاعی سودے اے ٹی ایم کی طرح ہوا کرتے تھے ۔ انہوں نے کہا“وہ سوچ بھی نہیں سکتے کہ دفاعی سودے شفافیت کے ساتھ کئے جا سکتے ہیں”۔وزیر اعظم نے کہا کہ ان کی حکومت دفاعی سودوں پر حکومت سے حکومت کے معاہدے کی سطح پر کام کرے گی تاکہ اس میں شفافیت بنی رہے ۔مودی نے یہ اعتماد ظاہر کیا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) 2019 کا لوک سبھا الیکشن2014 کے مقابلے میں زیادہ بڑی اکثریت سے جیتے گی اور قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے ) کو اس انتخاب میں 300 سے زائد سیٹیں ملیں گی۔وزیر اعظم نے ایک ٹی وی چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا کہ ” مجھے یقین ہے کہ اس بار بی جے پی 2014 کے مقابلے بڑی اکثریت کے ساتھ اقتدار میں آئے گی۔ ایک امکان ہو سکتا ہے کہ 2024 میں ایک مضبوط اپوزیشن ہوں لیکن 2019 میں ایسا نہیں ہے ۔ ملک نے ہمیں اقتدار میں لانے کا من بنا لیا ہے "۔ مسٹر مودی نے اپوزیشن ‘مھاگٹھ بندھن’ پر کہا کہ ” ملک کے لوگ اتحاد کے خلاف نہیں ہیں لیکن وہ مستحکم حکومت چاہتے ہیں۔ ‘مھاگٹھ بندھن’ 2014 کے مقابلے مزید پھیل گیا ہے ۔ ملک کے لوگ مکمل اکثریت کے ساتھ حکومت کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ این ڈی اے کو اس انتخاب میں 300 سے زائد سیٹیں حاصل ہوں گی”۔ وزیر اعظم نے کہا کہ عوام سمجھ گئے ہیں کہ بی جے پی ملک کی ترقی میں کس طرح مدد کر سکتی ہے ۔ انھوں نے کہا کہ ” ہم نے گزشتہ 5 سالوں میں جو بھی کامیابی سے کام کئے ، یہ ہم پر اعتماد رکھنے والے ہندوستانیوں کی وجہ سے ممکن ہو سکا” ۔ انہوں نے کہا کہ "لوگوں کی رضامندی یہ ظاہرکرتی ہے کہ ہم بڑی اکثریت کے ساتھ اقتدار میں آئیں گے اور جیسا کہ میں سیاست کے بارے میں سمجھتا ہوں، لوگ سمجھ گئے ہیں کہ مودی ان کے لئے کیا کر سکتے ہیں، ہماری حکومت کیا تبدیلی لا سکتی ہے ، بی جے پی کس طرح ملک کی پیش رفت میں مدد کر سکتی ہے "۔