بھوجپوری اورگوجری فلم کی ہدایت کاری کاپروجیکٹ سنبھالا
لازوال ڈیسک
ممبئیمعروف ہدایتکار،کہانی کار، شاعر،ادیب،مصنف اورصحافی چو دھری شوکت نسیمنے اس وقت نئی بلندی کوچھوا جب انہوں نے ممبئی فلم انڈسٹری میں قدم رکھتے ہوئے یوایس۔پروڈکشنس کے بینرتلے بھوجپوری اورگوجری فلم’نورزہر‘کی ہدایت کاری کاپروجیکٹ سنبھالا۔ شوکت نسیم کاتعلق کالاکوٹ راجوری سے ہے اورانہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز تھیٹر سے کیا۔اس سے پہلے شوکت نسیم نے ایک درجن سے زائد سیریلوں کی ہدایت کاری کے فرائض انجام دیئے ہیںاور پورے ملک میںتھیٹر کے ذریعے زبان و ثقافت کی نمائندگی کر رہے ہیں۔دوردرشن اور ریڈیو سے ان کے سیریل اور ریڈیائی ڈرامے نشر ہوتے رہتے ہیں۔شوکت نسیم نسیم نے قوم و زبان کی خدمت اور مسائل کے حل کے لئے 2017ءمیں آوازِگجر نامی ایک فیس بُک صفحہ اور یو ٹیوب چینل شروع کیا جس کے ذریعے عوامی مسائل کو حکام بالا تک پہنچانے میں کافی مدد ملی۔پھر شوکت نسیم نے 2جولائی2018ءکو گوجری زبان میں پہلا مکمل گوجری ہفتہ وار اخبار رودادِقوم کے نام سے شروع کیا ہے۔جس کے ذریعے عوام اور گوجری زبان کی خدمت کی جا رہی ہے۔اب شوکت نسیم ممبئی فلم انڈسٹری میں US-Productionsکی بھوجپوری/گوجری فلم نُور زہرا میں ہدایتکاری کریں گے جو کہ زبان اور ثقافت کے لئے ایک اچھی پہل مانی جا رہی ہے۔اس سلسلے میں شوکت نسیم نے کہا کہ گوجربکروال قوم، اور زبان و ثقافت کے لئے اس کام کو لے کر وہ کافی پُر جوش ہیں اور اُن تمام اداروں و شخصیات کے ممنون ہیں جو اس کام میں اُن کے ساتھ ہیں۔انھوں نے کہا کہ وہ دن دور نہیں کہ گوجری زبان بھی دوسری زبانوں کے ساتھ فخر سے سر اونچا کرے گی۔