جموں صوبہ کی دونوں نشستوں پر بھاجپا کی شکست قریب:سروڑی
لازوال ڈیسک
جموںسینئر کانگریس لیڈر و نائب صدر جے کے پی سی سی غلام محمد سروڑی سابق جانگریس ایم پی مدن لال شرما اور سابق کانگریس وزیر شام لال شرما کی بھاجپا میں شمولیت کی قیاس آرائیوں پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ شرما برادران کانگریس کے سچے اور وفا دار فوجی ہیں ۔اس ضمن میں سروڑی نے کہا کہ ادھمپور کٹھوعہ اور جموں پونچھ پارلیامانی نشست پر بھاجپا کی شکست قریب ہے اور بھاجپا اپنی شکست کو دیکھتے ہوئے شرما برادران کی بھاجپا میں شمولیت کے جھوٹے پروپگنڈے پھیلا رہی ہے ۔سروڑی نے کہا کہ کانگریس جماعت اپنے امیدواروں رمن بھلہ اور وکرم آدتیہ سنگھ کی کامیابی کیلئے متحد ہے ۔انہوں نے کہا کہ دونوں شرما برادران فتح کیلئے پارٹی لیڈران کے ہمراہ محنت و لگن میں مشغول ہے ۔انہوں نے کہا کہ بھاجپا کو زمینی صورتحال نظر آرہی ہے اسلئے جھوٹے پروپگنڈے کئے جا رہے ہیں ۔اس سلسلہ میں کانگریس سینئر لیڈران نے ووٹران سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ترقی، امن و یکجہتی کیلئے کانگریس کے حق میں ووٹ ڈالے جائیں ۔