جیش محمد سے پاکستان کا کوئی تعلق نہیں

0
0

ہم نے ان کا پورا ڈھانچہ پہلے ہی ختم کر دیا ہے:عمران خان
یواین آئی

اسلام آبادپاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے پھر کہا ہے کہ ان کے ملک کا جیش محمد سے کوئی تعلق نہیں ہے اور نئے پاکستان میں دہشت گردی کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے ۔ برطانیہ کے اخبار فائنانشل ٹائمز کو دیئے گئے انٹرویو میں مسٹر عمران خان نے کہا کہ”ان (دہشت گردوں) کو ختم کرنے کے لئے ہم پہلے ہی سے قدم اٹھا رہے ہیں۔ ہم نے ان کا پورا ڈھانچہ پہلے ہی ختم کر دیا ہے "۔ انہوں نے کہا کہ ” پاکستان میں اب جو ہو رہا ہے وہ پہلے کبھی نہیں ہوا تھا”۔ ہندوستان میں جموں و کشمیر کے پلوامہ میں 14 فروری کو سینٹرل ریزرو پولس فورس (سی آر پی ایف) کے ایک قافلے پر فدائین حملہ ہوا تھا جس میں 40 سے زائد جوان شہید ہو گئے تھے ۔ ہندوستان نے پلوامہ حملے کے لئے جیش محمد کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے ۔ پلوامہ حملے کے بعد ہندوستانی فوج کے پاکستان کے بالاکوٹ میں فضائی حملے پر مسٹر عمران خان نے کہا تھا کہ ہندوستان انتخابات سے پہلے "جنگ کی گرفت” میں جکڑ گیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ "انتخابات سے پہلے مجھے اب بھی خدشہ ہے ، میں مانتا ہوں کہ کچھ بھی واقع ہو سکتا ہے "۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا