مودی اس کا کریڈٹ لیکرانتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی نہ کریں:ممتا بنرجی
یواین آئی
کلکتہ ’مشن شکتی‘کی شاندار کامیابی پر فخر کا اظہار کرتے ہوئے وزیرا علی ٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ ہندوستان کا‘اسپیس مشن’ عالمی معیار کا ہے جو گزشتہ کئی سالوں کے ریسرچ اور اسپیس آرگنائزیشن کی محنتوں کا نتیجہ ہے ۔ خیال رہے کہ آج ہندوستان نے اسپیس میں جنگی صلاحیت کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے [؟]مشن شکتی[؟] کے ذریعہ آسمان میں لائیوسیٹ لائیٹ کو مار گرایا ہے ۔اس کے ساتھ ہی ہندوستان دنیا کے ان چار ممالک میں شامل ہوگیا ہے جو اسپیس میں میزائل کو مار گرانے کی صلاحیت رکھتے ہے ۔ مشن کی کامیابی پر وزیرا عظم نریندر مودی کے ذریعہ کریڈٹ لیے جانے کی کوششوں کو ہدف تنقید بناتے ہوئے وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ ریسرچ، اسپیس منجمنٹ اور ڈیولپمنٹ گزشتہ کئی سالوں سے جاری ہے ۔مودی ہر ایک چیز کا کریڈٹ لینا چاہتے ہیں۔جب کہ اس کیلئے تعریف اور مبارک بادکے مستحق ہمارے سائنس داں اور ریسرچ کرنے والے ہیں۔ وزیرا علیٰ نے وزیر اعظم نریندر مودی کی تقریر کے فوری بعد ٹوئیٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ [؟]مودی کے ذریعہ آج کا اعلان بھی ایک ڈرامہ ہے اور اس کے ذریعہ اپنی تشہیر مقصود ہے ۔مودی اس کے ذریعہ انتخابی فائدہ حاصل کرنا چاہتے ہیں اور یہ انتخابی ضابطہ اخلاق کے خلاف ہے ۔ممتا بنرجی نے کہا کہ رخصت پذیر حکومت کے سربراہ کے ذریعہ [؟]مشن شکتی[؟] کی کامیابی کا اعلان دراصل بی جے پی کو شکست سے بچانے کیلئے آکسیجن دینے کی کوشش ہے ۔ہم اس معاملے میں الیکشن کمیشن سے رابطہ کرکے شکایت کریں گے ۔ دوسری جانب ترنمو ل کانگریس نے بھی بیان جاری کرتے ہوئے وزیرا عظم مودی کی تقریر پر سخت اعتراض کیا ہے اور کہا ہے کہ یہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے ، وزیر اعظم مشن شکتی کی کامیابی کا سہرا اپنے سر باندھ کر انتخابی فائدہ حاصل کرنا چاہتے ہیں مگر ملک کے عوام کو ساری حقیقت معلوم ہیں۔بی جے پی کو اس کا فائدہ نہیں ملنے والا ہے ۔ ترنمول کانگریس کے لیڈر و ریاستی وزیر فرہاد حکیم نے کہا کہ [؟]دوسروں کی محنت کا سہرا لینے کا سلسلہ مودی بند کریں،لائیو سیٹ لائٹ کو گرانے کا کارنامہ ملک کے سائنس دانوں نے انجام دیا ہے ۔مودی حکومت گزشتہ پانچ سالوں میں ملک کے عوام کو فائدہ پہنچانے میں ناکام رہے ہیں۔فرہاد حکیم نے کہا کہ مودی اور بی جے پی اس کے ذریعہ فائدہ حاصل کرنا چاہتے ہیں مگرانہیں کامیابی نہیں ملنے والی ہے ۔ٰممتابینرجی نے بدھ کو وزیراعظم نریندرمودی کے ذریعہ ‘اینٹی سیٹلائٹ میزائل ٹیسٹ’کا اعلان کرنے کو انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی بتایا ہے ۔ محترمہ بینرجی نے ٹویٹ کرکے کہا،“آج کا اعلان مودی کے ذریعہ کیاگیا ایک ڈرامہ ہے اور تشہیر کا ذریعہ ہے جسے مودی الیکشن کے وقت سیاسی فائدے کے لئے استعمال کر رہے ہیں۔یہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے ۔” ترنمول کی سربراہ نے کہا،“حکومت کو یہ اعلان کرنے کے لئے کسی قسم کی جلد بازی دکھانے کی ضرورت نہیں تھی۔بی جے پی کی کشتی ڈوب رہی ہے اور اس لئے بی جے پی آکسیجن پانے کے لئے بے قرار ہے ۔ہم الیکشن کمیشن میں اس کی شکایت درج کرائیں گے ۔” واضح رہے کہ وزیراعظم نریندرمودی نے بدھ کو قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان نے زمین کی نچلی مدار میں سطح سے 300کلومیٹر دور ایک لائیو سیٹلائٹ کو ملک میں بنائی گئی میزائل اے -سیٹ سے مار گرایا ہے ،لیکن یہ حملہ کسی بھی ملک کے خلاف نہیں ہے ۔ اس کے بعد محترمہ بینرجی نے بھی ٹویٹ کرکے ہندوستانی سائنس دانوں کو اس کامیابی کے لئے مبارکباد دی۔