اقوام متحدہ کی تجویز کی حمایت:پاکستان
یواین آئی
اسلام آبادہندوستان کی طرف سے دشمن کے سیٹلائٹ کو خلا میں ہی مار گرانے کی صلاحیت حاصل کرنے کے بعد پاکستان نے بدھ کوایک بیان جاری کرکے کہا کہ وہ خلا میں ہتھیاروں کی دوڑ کی روک تھام کے لئے اقوام متحدہ کی تجویز کی مضبوطی سے حمایت کرتا ہے ۔ پاکستان کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ وہ سمجھتا ہے کہ بین الاقوامی خلائی قوانین کے تحت سماجی اور اقتصادی ترقی کے لئے اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ اس سے خلائی ٹیکنالوجی کے پرامن استعمال کو کوئی خطرہ لاحق نہ ہو۔ پاکستانی وزارت خارجہ نے کہاکہ “خلا، انسانی برادری کا اجتماعی ورثہ ہے اور ہر قوم کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ ایسی سرگرمیوں سے احتراز کرے جس سے خلا میں ہتھیاروں کی دوڑ کو فروغ ملتا ہو”۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کے روز قوم کے نام اپنے خطاب میں بتایا کہ محض تین منٹ میں ‘مشن شکتی’ انجام دیا گیا اور ایک لائیو سیٹلائٹ کو خلا میں ہی مار گرایا گیا۔ امریکہ، روس اور چین کے بعد یہ کارنامہ انجام دینے والا ہندوستان دنیا کا چوتھا ملک بن گیا ہے ۔ مسٹر مودی نے بتایا کہ خلا میں 300 کلومیٹر دور ‘لو ارتھ آربٹ’ (زمین کے نچلے مدار) میں ایک لائیو سیٹلائٹ دیسی اینٹی سیٹلائٹ میزائل یعنی فائر میزائل (اے سیٹ) سے کامیابی کے ساتھ مار گرایا گیا۔ یہ مصنوعی سیٹلائٹ پہلے سے طے شدہ ہدف تھا۔ انہوں نے کہا کہ ‘مشن شکتی’ ایک انتہائی مشکل آپریشن تھا جس کے لئے انتہائی مشکل اور اعلی سطحی کی تکنیکی صلاحیت کی ضرورت تھی۔ اس مشن نے تمام مقرر اہداف و مقاصد پورے کئے ۔