ایران میں شدید بارش و سیلاب، ہلاکتوں کی تعداد 30 ہوگئی

0
0

مشہد ایئر پورٹ پر پروازوں کی آمدورفت متاثر،صدرکی تمام گورنرزکو الرٹ رہنے کی ہدایت
ےواین این
تہرا ن //ایران کے متعدد صوبوں میں سیلابی صورتحال کے باعث اموات کی تعداد30 ہوگئی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وزارت صحت نے جاری ایک بیان میں کہاکہ ایران کے متعدد صوبوں میں سیلابی صورتحال کے باعث اموات کی تعداد30 ہوگئی جبکہ 110 افراد زخمی ہیں۔ایران میں کئی روز کی مسلسل بارشوں کے بعد مختلف صوبوں میں غیر متوقع سیلابی صورتحال کا سامنا ہے، موسلا دھار بارشوں سے سڑکیں دریا کا منظر پیش کرنے لگیں۔سڑکوں پر چلتی گاڑیاں سیلابی ریلے میں بہہ گئیں، مکانات اور انفرااسٹرکچر کو بری طرح نقصان پہنچا، مسلسل بارشوں کے بعد متاثرہ علاقوں کی بجلی غائب ہوگئی۔سیلاب میں گھرے علاقوں میں ایرانی فوج اور پاسداران انقلاب کے گارڈز بھی ریسکیو کے کاموں میں شریک ہیں۔ایرانی صدر نے تمام گورنروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔مشہد ایئر پورٹ پر پروازوں کی آمدورفت متاثر ہے جبکہ ایرانی محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کا امکان ظاہر کیا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا