یو این این
لاس اینجلس بے رحم اور سفاک قاتلوں کو پکڑنے کے لیے دو ریٹائر پولیس افسران میدان میں آ گئے۔ جرم اور تجسس سے بھرپور فلم دی ہائی وے مین کا پریمیئر سپین کے شہر میڈرڈ میں ہوا، فلم 29 مارچ کو ریلیز ہوگی۔جرم اور تجسس سے بھرپور فلم دی ہائی وے مین کا رنگا رنگ پریمیئر سپین کے شہر میڈرڈ میں منعقد ہوا۔ فلم دی ہائی وے مین کی کہانی دو ریٹائرڈ پولیس افسراں کے گرد گھومتی ہے جو ایف بی آئی کی ناکامی کے بعد بے رحم اور سفاک قاتلوں کو پکڑنے میدان میں آ جاتے ہیں۔ فلم 29 مارچ کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔