ہالینڈ اور آسٹریلیا کی ایم ایچ سترہ پرواز کی تباہی پر روس سے بات چیت

0
0

ےواین این
سڈنی //ملائیشیئن ایئر لائنز کی پرواز ایم ایچ سترہ کی تباہی کے حوالے سے روس کے ساتھ ا±ن کے ملک اور آسٹریلیا نے بات چیت شروع کر دی ،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ہالینڈ کے وزیر خارجہ سٹیف بلاک نے آسٹریلوی شہر سڈنی میں صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ملائیشیئن ایئر لائنز کی پرواز ایم ایچ سترہ کی تباہی کے حوالے سے روس کے ساتھ ا±ن کے ملک اور آسٹریلیا نے بات چیت شروع کر دی ہے۔ بلاک کے مطابق اس پرواز کی تباہی کی ذمہ داری کے تعین کے لیے روسی وزیر خارجہ سے ملاقات کی گئی ہے۔ ایم ایچ سترہ فلائٹ کو مشرقی یوکرائن میں روس نواز باغیوں نے سن 2014 گرایا تھا۔ اس پر سوار 298 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ ہلاک ہونے والوں میں دو تہائی تعداد ڈچ باشندوں کی تھی۔ ہالینڈ کے وزیر خارجہ نے سہ فریقی وزرائے خارجہ کی میٹنگ کے مقام بارے کچھ نہیں بتایا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا