کنگنا رناوت نے فلم میں کام کا معاوضہ 24کروڑ روپے کر لیا

0
0

ادکارہ بالی ووڈ میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی پہلی اداکارہ ہوں گی اداکارہ کنگنارناوت بالی ووڈ کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارہ بن گئی
یو این این
ممبئیبھارتی فلم انڈسڑی کی معروف اداکارہ کنگنارناوت بالی ووڈ کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارہ بن گئی ہیں جوآئندہ اپنی آنے والی فلم کے لیے 24 کروڑ روپے وصول کریں گی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ کنگنا رناوت کی اگلی فلم بھارتی سیاست دان جے للتا کی بائیوپک ہے جس میں وہ جے للتا کا کردار ادا کریں گی۔جے للتا بھارتی ریاست تامل ناڈو کی وزیر اعلی اور سابقہ اداکارہ تھیںجو 2015 میں اس دنیا سے رخصت ہوچکی ہیں۔کنگنا رناوت نے اپنی سالگرہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے بتایا کہ یہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے کہ میں ایک ایسی شخصیت کی بائیوپک کر رہی ہوں جس نے اداکاری اور سیاست دونوں میدانوں میں لوگوں کوبہت فائدہ پہنچایا ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے کہاکہ یہ فلم تامل اور ہندی دونوں زبانوں میں نشر کی جائے گی۔دوسری جانب انہوں نییہ بھی بتایا کہ جے للتا کی یہ بائیوپک تامل میںThalaivi جبکہ ہندی میں Jaya کے نام سے ریلیز کی جائے گی۔واضح رہے جے للتا کی بائیوپک کے ہدایت کار اے ایل وجے ہیں جبکہ کہانی وجیندرپرساد نے لکھی ہے۔بھارتی سیاست دان جے للتا کی زندگی پر بننے والی اس فلم کے لیے اداکارہ کنگنا رناوت نے 24 کروڑ روپے معاوضہ لینے کا فیصلہ کیا ہے اور اس طرح وہ بالی ووڈ میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی پہلی اداکارہ ہونگی

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا