فی الحال کسی انتخابی سیاست کا حصہ بنے کے لئے تیار نہیں

0
0

پرچہ نامزدگی داخل کرنے کے آخری دن ایڈوکیٹ حسان بابر نہرو نے واضح کردیا
مدثرلون
ڈوڈہ//ڈوڈہ خطہ کے معروف سماجی کارکن ایڈوکیٹ حسان بابر نہرو کے بارے میں سماجی رابطے پر اُن کے ڈوڈہ اُدھمپور پارلیمانی حلقے سے بطور آزاد اُمیدوار انتخاب لڑنے کی خبردی کے درمیان پرچہ نامزدگی داخل کرنے کے آخری دن ایڈوکیٹ حسان بابر نہرو نے واضح کردیا کہ وہ فی الحال کسی انتخابی سیاست کا حصہ بنے کے لئے تیار نہ ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ وہ جمہوری عمل اور انتخاب لڑنے کے خلاف نہیں ہیں اور وہ سیاسی طریقہ سے پر امن جدوجہد کے طریقہ کار پر یقین رکھتے ہیں اور سیاست کو عبادت سمجھتے ہیں مگر انتخابات لڑنا سیاست کا ایک جز ہے یہ سیاست کا کل نہیں ہے اور اس وقت بھی کئی پرانی اور نئی سیاسی جماعتیں اُن سے رابطہ میں ہیں اور اُن کو پارٹی میں شمولیت کے لئے دعوت دیتی ہیں ۔مگر ابھی میں نے حتمی فیصلہ نہیں کیا ہے کہ میں کون سی جماعت میں شمولیت اختیار کروں گا اور آنے والے اسمبلی انتخاب لڑنے کےلئے میدان میں اُتروں یا نہیں۔ تاہم اُنہوں نے صاف کردیا کہ انتخاب لڑے بغیر بھی عوام کی خدمت کی جاسکتی ہے اور اصلاح معاشرہ صحب مند معاشرہ کی تشکیل انسانیت کی خدمت مساوات انصاف اعلیٰ اخلاقی قدروں کی بحالی خوف خُدا ،خود احتسابی ، معاشی، تعلیمی، معاشرتی اقتصادی ، ماحولیاتی تعمیر و ترقی کے لئے میرے پاس دُنیائے انسانیت کی کامل ترین شخصیت محسن انسانیت کا اسواءحسنہ اور اللہ رب العزت کی واضح ہدایات کافی ہیں۔ جن کی روشنی و رہنمائی میں نہ صرف کسی مخصوص خطہ بلکہ پوری دُنیا میں حق و انصاف کا نظام قائم ہو سکتا ہے۔ واضح رہے کہ بتیس سالہ ایڈوکیٹ حسان بابر نہرو دوران طالب علمی سے ہی سرگرمی سے سیاسی سماجی سرگرمیوں میں پیش پیش رہے اور 2010ءمیں اُن کے خلاف کئی مقدمات درج ہونے کے بعد اُن کو پابند سلاسل کیا گیا اور پھر 2016ءمیں ڈوڈہ میں ڈاکٹروں کی قلت ، سرکاری رقومات کے ناجائز استعمال و وادی کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کے خلاف احتجاج کی پاداشت میں جواں سال حسان بابر نہرو کے خلاف درجنوں مقدمات درج ہوئے اور اُن کو گذشتہ تین برسوں میں تین بار پابند سلاسل کیا گیا ، اپنی بے لوث خدمت و مخلص ہونے کی وجہ سے ایڈوکیٹ بابر نہ صرف وادی چناب بلکہ پوری ریاست میں کافی مقبول ہیں اور سماجی رابطہ پر لوگوں کی بھاری تعداد اُن کے بارے میں مثبت خیالات کا اظہار کرتے ہیں۔

 

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا