سرنکوٹ میں ملازمین نے الیکشن ٹریننگ کرنے سے کیا بائیکاٹ

0
0

پنچایتی الیکشن میں ڈیوٹی دینے والے ملازمین کو ایک ماہ کی اضافی تنخواہ واگزار کی جائے :محمد یوسف شاہ
افتخار جعفری
سرنکوٹ// سرنکوٹ میں ملازمین کی الیکشن کے متعلق تربیت رکھی گئی جس میں انہوں نے الیکشن ٹریننگ کا بائیکاٹ کیا اور ضلع انتظامیہ سے سخت ناراضگی کا اظہارکیا ۔رہبر تعلیم ٹیچرز فورم کے زونل صدر سورنکوٹ محمد یوسف شاہ* نے سرنکوٹ میں ٹریننگ کے دوران سخت ناراضگی کا اظہار کیا اور اور الیکشن ٹریننگ کا بائیکاٹ کیا ان کا کہنا تھا کہ ان کیساتھ کیا گیا وعدہ پورا نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ چاہے سرکار ہو یا گورنر انتظامیہ ملازمین کو صرف یوز اینڈ تھرو پالیسی کے طور پر استعمال کیا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ایڈمنسٹریٹیو ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے ایک حکم نامہ جاری ہوا تھا زیر نمبر 98 مورخہ 21 جنوری 2019 کو جس میں یہ کہا گیا تھا جو ملازم پنچایتی یا بلدیاتی چناو¿ میں ڈیوٹی سر انجام دیں گے انہیں ایک ماہ کی اضافی تنخواہ دی جائے گی مگر بدقسمتی سے یہ آرڈر برائے نام ہی رہا جس پر عمل آوری نہیں ہوئی۔ اور اب تین مہینے گزر جانے کے بعد بھی ملازمین سے کیا گیا وعدہ ابھی تک پورا نہیں کیا گیا جہاں توقع کی بات تھی وہی الیکشن کے دن پرزائڈنگ آفیسر اور پولنگ آفیسر ان کو جو پیسہ دیا جاتا تھا وہ بھی ابھی تک نہیں ملا اس ضمن میں ان کا کہنا تھا کہ ہم نے ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ سے بھی ملاقات کی اور انہوں نے چند بلاک ڈویلپمنٹ آفیسر کی تنخواہ بند کرنے کے احکامات جاری کئے تھے مگر ابھی بلاک ڈویلپمنٹ آفیسر بالاکوٹ ،بلاک ڈویلپمنٹ آفیسر منڈی و لورن نے ملازمین کا ڈاٹا ضلع انتظامیہ کو نہیں بھیجا۔ ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ نے اپیل کی ہے کہ ان کے جائز مطالبات کو جلد از جلد پورا کیا جائے ورنہ آگے کیلئے کوئی بھی کڑا اقدام اپنایا جاسکتا ہے۔اور الیکشن بائیکاٹ کیا جاسکتا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا