کوٹرنکہ بنک برانچ میں آدھار کارڈ نہیں بنائے جا رہے ؟

0
0

ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری اعجاز اسد سے مداخلت کی اپیل
نظارت حسین آزاد
کوٹرنکہ// سب ضلع کوٹرنکہ میں غریب عوام گوں نا گوں مشکلات سے دو چار ہے لیکن انتظامیہ خاموش تماشاہی بنی ہوئی ہے کسی کو کوئی فکر نہیں ہے ۔ایک جانب آدھار کارڈ کا ہر فرد کے پاس ہونا موجودہ حکومت نے لازمی قرار دیا ہے اور تمام نئی اسکیموں سے فوائد حاصل کرنے کے لئے آدھار کارڈ ہونا لازمی ہے لیکن دوسری جانب کوٹرنکہ میں ایک ہی جگہ جموں وکشمیر بنک کی شاخ میں آدھار کارڈ بنتے ہیں اوربدقسمتی سے وہاں بھی غریب امیر کو دیکھتے ہوئے کارڈ بنائے جاتے ہیں اور زیادہ تر لوگوں کو یہ کہہ کر واپس کردیا جاتا ہے کہ ہماری مشین خراب ہے کارڈ نہیں بن رہے۔ ذرائع کے مطابق راجوری و دیگر کئی جگہوں پر جو بنک برانچیں ہیں ان میں آدھار کارڈ بن رہے ہیں لیکن سب ضلع کوٹرنکہ کی جو بنک برانچ ہیں ان میں ہی کیوں خرابی ہے۔ اس لیے ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری اعجاز اسد سے گذارش ہے کہ ذاتی طور پر مداخلت کر کہ ان مشینوں کو درست کروایا جائے کیوں کہ یہاں کے اکثر لوگ گجر بکروال طبقہ سے تعلق رکھتے ہیں اور اب ان کو ڈھوکوں میں جانے کا وقت قریب آرہا ہے اور یہ لوگ اپنے مال مویشیوں کو لیکر اپنی اپنی ڈھوکوں کی طرف نکل پڑیں گے تاکہ ان کے اس سفر سے قبل ان کی مشکلات کا ازالہ کیا جا سکے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا