رمن بھلہ اور شبیر احمد خان نے عوام سے کانگریس کے حق میں ووٹ ڈالنے کی اپی ل کی
لازوال ڈیسک
منجاکوٹ پارلیمانی انتخابات کی صوبہ جموں کی نشستوں میں کامیابی حاصل کرنے کے سلسلہ میں منجاکوٹ میںکانگریس کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میںکانگریس لیڈر رمن بھلہ ، شبیر خان اور دیگر اہم لیڈران موجود تھے۔علاوہ ازیں اجلاس میں علاقہ کے کئی سرپنچ اور پنچ حضرات کے علاوہ مقامی عوام نے شرکت کی ۔اس موقع پر کانگریس لیڈران نے عوام سے کانگریس کے حق میں ووٹ ڈالنے کی اپیل کی جبکہ عوام نے کالج کے مطالبہ کے ساتھ ساتھ کئی مقامی مسائل کو بی زیر غور لایا۔