کانگریس ہی ریاست کے تینوں خطوں کوجوڑنے والی واحد طاقت:ڈاکٹرکرن سنگھ

0
0

بھاجپاکے مقامی ایم پی نے خطہ چناب کے 6اسمبلی حلقہ انتخابات کویکسرنظراندازکیا:جی ۔ایم۔سروڑی
کانگریس خواتین اورنوجوانوں کوبااختیاربنائے گی:وکرم ادتیہ سنگھ
لازوال ڈیسک

جموںسینئرکانگریس لیڈر ڈاکٹر کرن سنگھ نے آج کہاکہ کانگریس ہی واحد ایسی وہ طاقت ہے جو ریاست جموں وکشمیرکے تینوں خطوں کومتحد رکھ سکتی ہے، کیونکہ یہ جماعت جموں ، کشمیر اور لداخ کی حقیقی نمائندہ جماعت ہے۔یہاں ملاقات کرنے آئے ڈوڈ وکشتواڑ اضلاع کے وفودسے بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر کرن سنگھ نے کانگریس کی حصولیابیوں پرروشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ پارٹی نے ملک وریاست کی تعمیروترقی اورخوشحالی کیلئے بے پناہ کام کیاہے۔وفود میں جموں وکشمیر چناوی مہم کمیٹی کے رکن غلام محمد سروڑی، اودھمپور۔ڈوڈہ۔کٹھوعہ سے پارٹی کے اُمیدوار وکرم ادتیہ سنگھ ، سابق ایم ایل سی نریش کمار گپتا ، بلاک صدور، تنظیمی کے دیگراہم عہدےداران وپنچایتی نمائندگان شامل تھے۔ڈاکٹر کرن سنگھ نے کہاکہ سابق وزیراعظم ہندڈاکٹر منموہن سنگھ کے دورِ اقتدارمیں نہ صرف ریاست جموں وکشمیربلکہ پورے ملک میں تعمیروترقی کے سلسلے کوایک انقلابی رفتار ملی جس نے ملک کے اقتصادی حالت مستحکم بنایا۔ڈاکٹر کرن سنگھ نے وکرم ادتیہ سنگھ کیلئے اودھمپور۔کٹھوعہ۔ڈوڈہ پارلیمانی نشست پربھاری ووٹ دینے کی اپیل کرتے ہوئے ہاکہ کانگریس ہ امن، فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور بھائی چارے کی ضمانت ہے جہاں سماج کے ہرطبقے کوایک ہی چھت تلے جگہ ملتی ہے۔اُنہوں نے کہاکہ کانگریس نے وزیراعظم جواہرلال نہرو، لال بہادر شاستری، اندراگاندھی ان کے بعد راجیو گاندھی اور پھر ڈاکٹر منموہن سنگھ تک اپنے دورِ اقتدار میں سماج کے ہر طبقے کی بہبوداور ملک کے ہرکونے کی تعمیروترقی کویقینی بنایااورہرکسی کو آگے بڑھنے کاموقع دیا، آج پھرملک کوکانگریس قیادت کی ضرورت ہے، کانگریس کومرکزمیں ایک مرتبہ پھر ملک کی عوام اقتدارمیں لاکربچاناچاہتی ہے ۔اس موقع پربولتے ہوئے جی ایم سروڑی نے بھاجپاپرتابڑتوڑحملے کرتے ہوئے کہاکہ بھاجپاکی جھوٹ وچھلاوے کی سیاست کے بادل اب چھٹنے والے ہیں، غیریقینیت کے بادل اب چھٹنے والے ہیں کیونکہ فرقہ پرست ومفاد پرست اب ملک کے اقتدار سے ہٹنے والے ہیں، ملک کے لوگ متحد ہوکرسیکولراورعوام دوست پالیسیوں کی عہدبندکانگریس کو بھاری اکثریت کیساتھ اقتدارمیں لانے کیلئے پرعزم ہے۔سروڑی نے کہاکہ بھاجپاکی قیادت والی این ڈی اے حکومت نے ملک کوتباہی کی جانب دھکیل دیاہے۔ملک میں مہنگائی اور بے روزگاری آسمان کو چھورہی ہے، عوامی اہمیت کے مسائل پرکسی کی توجہ نہیں بلکہ متنازعہ بیانات اور اوچھے ہتھکنڈوں کی سیاست کاآکسیجن لیکربھاجپااپنے وجود کوبنائے رکھنے کے ہربے اپنارہی ہے جن سے اب عوام بخوبی واقف ہے۔بھاجپاکسانوں کے قرض معافی سے لیکراپنے کئے گئے تمام وعدے نبھانے میں یکسرناکام ثابت ہوئی ہے۔اُنہوں نے بھاجپاپربرستے ہوئے کہاکہ خطہ چناب کی عوام گواہ ہے کہ یہاں سے بھاجپاکے رکن پارلیمان کوموقع ملا لیکن پچھلے پانچ برسوں میں اُنہوں نے خطے کے چھ اسمبلی حلقہ جات کویکسرمسترد کردیااور عوام کو اپنی صورت دکھانابھی گوارہ نہ سمجھا۔مرکزمیں وزیر مملکت پی ایم کو ہونے کے باوجود اپنے علاقوں کی بہتری کیلئے کچھ نہ کرپانے والاسیاستدان پھر سے ووٹ مانگنے پہنچے گالیکن عوام نے اب مصمم اِرادہ کرلیا ہے کہ وہ خود غرض ورتنگ نظرسیاستدانوں کوسبق سکھائے گی اور کانگریس اُمیدوار کو چن کرپارلیمنٹ میں بھیجے گی۔سروڑی نے کہاکہ بھاجپاایم پی مقامی نوجوانوں کو پن بجلی پروجیکٹوں میں روزگاردلانے میں بھی ناکام رہے، خطہ چناب میں زیرتعمیر پاور پروجیکٹوں میں مقامی نوجوانوں کو روزگارسے محروم رکھاگیا، جو ایم پی کی ناکامی کی ایک زندہ مثال ہے۔اُنہوں نے کہاکہ بھاجپانے یہاں کنبہ پروری کو فروغ دیتے ہوئے بھاجپالیڈران کے رشتہ داروں کو روزگارکے مواقع دئےے لیکن عام نوجونوں کو روزگارنہیں دیاگیا۔سینئرکانگریس لیڈرنے ملک وریاست جموں وکشمیر کے عوام سے پرزوراپیل کی کہ وہ کانگریس اُمیدواروں کو بھاری اکثریت کیساتھ کامیاب بنائیں تاکہ ملک میں بھاجپاقیادت والی این ڈی اے سرکارکے دورمیں جوتباہی ہوئی ہے، اِسے ملک کوباہرنکالاجاسکے۔اس موقع پربولتے ہوئے وکرم ادتیہ سنگھ نے لوگوں سے ووٹ دینے کی اپیل کرتے ہوئے کہاکہ وہ ان کی فتح کویقینی بنائیں کیونکہ کانگریس کی جیت عام آدمی کی جیت ہے۔اُنہوں نے بھاجپاکوہدفِ تنقیدبناتے ہوئے کہاکہ بھاجپاچندلوگوں کی فلاح کیلئے ہے، یہ جماعت کے نام پر ووٹ نہیں مانگ رہی بلکہ چند افراد کے نام پرووٹ مانگ رہی ہے۔وکرم ادتیہ سنگھ نے کہا”جب ووٹ پارٹی کے نام کے بجائے چند افراد کے نام پرمانگے جائیں تویہ آمریت کہلاتی ہے“۔اُنہوں نے کہاکہ آج مقابلہ جمہوریت اور آمریت کے مابین ہے۔لوگوں کے سامنے دومتبادل ہیں یاوہ اکثریت کوچنیں یا چند افراد کی آمریت کو۔کانگریس اُمیدوارنے خطہ چناب کے عوام کوپچھلے چار برسوں سے انہیں درپیش مصائب سے نجات دلانے کاعہدکرتے ہوئے وعدہ کیاکہ وہ خطے کی مثالی تعمیروترقی یقینی بنائیں گے۔اُنہوں نے کہاکہ اگرعوام نے انہیں کامیابی سے ہمکنارکیاتو کانگریس ریاست کے نوجوانوں وخواتین کوبااختیاربنائے گی۔اُنہوں نے کہاکہ ریاست کو تعمیروترقی کی پٹری پرلائیگی۔اُنہوں نے کہاکہ ان کی ترجیحات میں ریاست وضلع سطح پرمائیکروڈیولپمنٹ منصوبہ بندی ہوگی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا