اندور ضلع میں سوائن فلو سے 44ویں موت

0
0

یواین آئی
اندور،///مدھیہ پردیش کے ضلع اندور میں سوائن فلو کے علاج کے دوران مرنے والوں کی تعداد یکم جنوری 2019 سے اب تک 44تک پہنچ چکی ہے ۔ انٹیگریٹڈ ڈیسیز سرویلینس پروگرام (آئی ڈی ایس پی)انچارج کے ذریعہ آج جاری اطلاع کے مطابق کل اس بیماری کی وجہ سے یہاں ایک پرائیویٹ اسپتال میں زیر علاج کے ایک خاتون (30)کی موت ہوگئی۔منڈلا ضلع کی رہنے والی اس خاتون کو 21مارچ کو یہاں داخل کیاگیا تھا۔23مارچ کو خاتون کو سوائن فلو ہونے کی تصدیق ہوئی تھی۔ آئی ڈی ایس پی کے مطابق اندور ضلع کے اب تک 21افراد نے ،جبکہ دیگر اضلاع سے یہاں علاج کے لئے آئے 23افراد نے سوائن فلو میں دم توڑ دیا۔یواین آئی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا