ریاست میں انتخابات پُرامن طریقے سے اختتام پذیر ہوں گے: دلباغ سنگھ

0
0

شاہ ہلال

اننت ناگجموں کشمیر کے پولیس سربراہ دلباغ سنگھ نے کہا کہ ریاست میں انتخابات پُر امن طریقے سے اختتام پذیر ہوں گے۔ جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں اسکولی بچوں کے ایک ثقافتی پروگرام میں شرکت کے بعد نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں انتخابات پُر امن طریقے سے اختتام پذیر ہوں گے۔انہوں نے کہا ‘انتخابات کا عمل جاری ہے اور ہم نے سیکورٹی کے تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دی ہے تاہم کچھ اضافی انتظامات کرنے کا عمل بھی جاری ہے’۔پولیس سربراہ نے اننت ناگ کے متصل قصبہ مٹن کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا ‘مٹن جہاں مختلف مذہبوں کے لوگ پُر امن طریقے سے زندگی گذر بسر کررہے ہیں دنیا بھر کے لوگوں کو اپنی طرف کھینچتا ہے اس مقام سے امن وسکون کو پیغام جاتا ہے’۔قابل ذکر ہے کہ اننت ناگ جو حساس ترین ضلع مانا جاتا ہے، میں الیکشن کمیشن نے پارلیمانی انتخابات تین مرحلوں میں منعقد کرانے کا دستور مرتب کیا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا