کانگریس کا’نوٹ بندی ویڈیو‘فرضی:جیٹلی

0
0

یواین آئی

نئی دہلیوزیر خزانہ ارون جیٹلی نے کانگریس کی طرف سے منگل کو مبینہ طور پر نوٹ بندی کے وقت کے جاری اس ویڈیو کو ‘فرضی’ قرار دیا ہے جس کی بنیاد پر دعوی کیا گیا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے احمد آباد دفتر میں مقررہ وقت کے بعد بھی پرانے نوٹ بدلے گئے ۔ مسٹر جیٹلی نے ٹوئٹر پر لکھا کہ” ترقی پسند اتحاد کے ’جعلساز کارواں‘کی سرگرمی جاری ہے ۔ فرضی بی ایس وائی (بی ایس یدیورپا) ڈائری کے بعد پھر ایک فرضی اسٹنگ۔ جب حقیقی مسائل نہیں ہیں تو وہ جعلسازی کا سہارا لے رہے ہیں”۔ وزیر خزانہ نے پوچھا ہے کہ کیا یہ اسٹنگ ویڈیو بھی اسی نے تیار کیا ہے جس نے لندن میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا ناکام موڈیول تیار کیا تھا؟ ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا