ہالی ووڈ ایکشن کامیڈی فلم ” شازام‘ ‘ اپریل میں ریلیزکی جائے گی

0
0

ےو این این
نیویارک ´//ہالی ووڈ ایکشن کامیڈی فلم ” شازام‘ ‘ اپریل میں ریلیز کی جائے گی۔ہدایتکارڈیوڈایف سینڈ برگ کی اس سنسنی خیز فلم کی کہانی ایک ایسے لڑکے کے گرد گھوم رہی ہے جسے اچانک جادوئی طاقت کے ذریعے بے پناہ طاقت مل جاتی ہے،یہ لڑکا اس غیر معمولی طاقت کے ملتے ہی مضبوط جسامت والے نوجوان کا روپ دھار لیتا جسے اس کے دوست تک پہنچان نہیں پاتے۔یہ لڑکا خطرناک صلاحیتوں کا استعمال نہ جاننے پر اکثر مشکل میں گھِر جاتا، تاہم پھراپنی طاقت کا اندازہ ہونے پر یہ نوجوان دشمنوں کو منہ توڑ جواب دیتا ہے اور ان کا ڈٹ کر مقابلہ کرتا ہے۔پیٹر سیفران کی پروڈکشن میں بننے والے اس سپر ہیروفلم میں مرکزی کردار ہالی ووڈ اسٹارزیچرے لیوی ،عشر اینجل،مارک اسٹروگ،روز بٹلر اورایڈم بروڈی سمیت کئی فنکار اہم کرداروں میں جلوہ گر ہو ں گے۔فلم رواں سال اپریل میں ریلیز کی جائے گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا