جیاپردا بی جے پی میں شامل

0
0

یواین آئی

نئی دہلیمشہور اداکارہ اور سابق رکن پارلیمنٹ جیا پردا منگل کو بھارتیہ جنتا پارٹی میں شامل ہوگئیں۔ بی جے پی کے جنرل سکریٹری بھوپیندر یادو نے یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں جیاپردا کو رکنیت دلائی۔اس موقع پر بی جے پی کے کئی دیگر لیڈر بھی موجود تھے ۔ مسٹر یادو نے جیا پردا کے پارٹی میں شامل ہونے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ مشہور فلم شخصیت ہیں جنہوں نے سات زبانوں میں 300سے زیادہ فلموں میں کام کیا ہے ۔انہیں طویل سیاسی تجربہ رہا ہے جس کا فائدہ بی جے پی کو ملے گا۔انہوں نے کہا کہ جیا پردا وزیراعظم نریندرمودی سے متاثر ہوکر پارٹی میں شامل ہوئی ہیں۔ جیاپردا نے اس موقع پر کہا کہ چاہے وہ فلم میں رہی ہوں یاسیاست میں دونوں کو ہی انہوں نے دل سے اپنایا ہے ۔بی جے پی کی رکنیت کے لئے انہوں نے مسٹر مودی اور پارٹی کے صدر امت شاہ کا شکریہ ادا کیا۔جیا پردا نے کہا کہ سب سے پہلے وہ نندموری تارک راماراو کی قیادت میں سیاست میں آئی تھیں۔بعد میں وہ سماجوادی پارٹی سے رکن پارلیمنٹ بنیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا