تیونس کے دارالحکومت میں جگہ جگہ خیر مقدمی بورڈ نصب، صدراوروزیراعظم سے ملاقات کریں گے
ےواین این
ریاض ´´//تیونس کے ایوان صدارت نے اعلان کیا ہے کہ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز جمعرات سے تیونس کے دورے کا آغاز کرینگے۔عرب ٹی وی کے مطابق شاہ سلمان کے ہمراہ اعلی سطح کا وفد بھی ہوگا۔ سعودی عرب اور تیونس کے برادرانہ تعلقات تاریخی اور مضبوط ہیں۔ تیونس کے دارالحکومت میں جگہ جگہ خیر مقدمی بورڈ نصب کئے گئے ہیں جن پر تحریر ہے کہ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو سبز تیونس میں خوش آمدید کہتے ہیں۔پروگرام کے مطابق شاہ سلمان اس موقع پر تیونس کے صدر الباجی قاید السبسی اور وزیراعظم یوسف الشاہد سے ملاقات کرینگے۔ وہ اتوار کو عرب سربراہ کانفرنس میں بھی شریک ہونگے۔تیونس میں سعودی سرمایہ کاری کے موضوعات بھی زیر بحث آئیں گے۔ فی الوقت سعودی عرب تیونس میں 600ملین یورو کے لگ بھگ سرمایہ لگائے ہوئے ہے۔ عرب سربراہ کانفرنس کے بعد 2اپریل کو تیونس میں عرب چین اقتصادی سیمینار بھی ہوگا