حکومت بغیر معاہدے کے ہی یورپی یونین کو چھوڑنے کے منصوبے پر کام کر رہی ہے،برطانوی وزیراعظم
ےواین این
لندن //برطانوی وزیر اعظم ٹریزا مے نے تسلیم کیا ہے کہ ان کے پاس ترمیم شدہ بریگزٹ معاہدے کو پارلیمان سے منظور کرانے کے لیے درکار حمایت موجود نہیں ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اگر برطانیہ بریگزٹ کی تاریخ میں 22 مئی تک کی توسیع چاہتا ہے تو اس کے لیے ضروری ہے کہ یہ ترمیم شدہ معاہدہ پارلیمان سے رواں ہفتہ ہی منظور ہو۔ ٹریزا مے کا کہنا تھا کہ پارلیمان کو ایک نئے ریفرنڈم کی راہ ہموار کرنے کی بجائے 2016ءمیں کرائے گئے ریفرنڈم نتائج کا احترام کرنا چاہیے۔ مے کے مطابق ان کی حکومت بغیر معاہدے کے ہی یورپی یونین کو چھوڑنے کے منصوبے پر کام کر رہی ہے۔