اب امید لگ چکی ہے کہ کشمیر تا کاشغر راستہ بھی قائم ہوگا
لازوال ڈیسک
سرینگرچیئر مین کشمیر سوسائٹی انٹرنیشنل خواجہ فاروق رینزو شاہ نے یہاں ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے شارداپیٹھ کے کھولنے کی تجویز کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ امن کا ایک نشان ہے ۔موصوف نے کہا ایسے راستوں کو کھولنے کے فیصلے خوش آئند ہیں اور پانچ ہزار قبل کی تةزیب کا راستہ بھی کھولنا چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ ریشم (سلک) روٹ کو بھی کھولا جائے ۔رینزو شاہ نے کہا کہ کرگل، کھپرو ،سکارڈو کے روحانی ریشم روٹ کو کھولا جائے ۔موصوف نے امید جتاتے ہوئے کہا کہ شاردا مندر کوریڈور سے اس بات کی امید لگی ہے کہ کشمیر تا کاشغر سڑک کو بھی کھولا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ حجرت بلبل شاہ ؒ اور حضرت امیر کبیر ؒ اسی سلک روٹ سے کشمیر میں آئے تھے اور اب وقت آ چکا ہے کہ پانچ ہزار سال قبل کے تمدن و ثقافت کو دوبارہ تازہ کیا جائے ۔