کھڑی بانہال کے مقام پر ایک گاڑی حادثہ کا شکار

0
0

ملک شاکر
بانہال// جموں و سرینگر قومی شاہراہ پر آئے روز سڑک حادثات ایک معمول بن چکا ہے جہاں دن بدن سڑک حادثات کی تعداد میں اضافہ ہوتا چلا جا رہا ہے اور آج پھر سے جموں و سرینگر قومی شاہراہ پر رام بن بانہال کے مقام پر ایک اور دلخراش سڑک حادثہ پیش آیا جب ایک گاڑی کھڑی بانہال کے مقام پر حادثے کاشکار بنی اور سڑک سے نالے میں جا گری جس میں چار افراد شدید طور پر ذخمی ہوئے۔ جنہیں مقامی لوگوں کے ساتھ ساتھ پولیس اور یہاں کام کرنے والے مقامی رضاکار تنظیموں نے نگاڑی سے باہر نکالا اور فوری طبی امداد کے لئے سب ضلع ہسپتال بانہال میں لایا گیا۔ جہاں انہیں فوری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد مذید علاج و معالجہ کیلئے وادی کشمیر منتقل کیا گیا۔اس سڑک حادثے میں ذخمی ہوئے افراد کی شناخت غلام نبی ولد جمالدین کاچر ساکنہ ترگام کھڑی ، محمد ایوب ولد غلام نبی سہمت ساکنہ احمہ کھڑی ، خورشید احمد ولد غلام نبی نائیک ساکنہ حالہ کھڑی اور اعجاز احمد ولد عبدالحمید سوہیل ساکنہ ترگام کھڑی، کے طور پر ہوئی ہے حادثے کے بعد نیشنل کانفرنس کے ضلعی صدر حاجی سجاد شاہین نے سب ضلع ہسپتال میں ذخمیوں کی حالت کا بھی جائزہ لیا اور اس ہنگامی صورت حال میں اپنی طرف سے انکی کچھ مالی امداد بھی کی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا