کرائسٹ چرچ سانحہ : جیسنڈا آرڈرن کا حملہ کی تفتیش کیلئے رائل کمیشن بنانے کا اعلان

0
0

یو این آئی
کرائسسٹ //نیوزی لینڈکے شہر کرائسٹ چرچ میں دو مساجد میں دہشت گردانہ حملہ میں قتل عام کی تفتیش کیلئے وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے مذکورہ سانحہ پررائل کمیشن بنانے کا اعلان کیا۔نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کرائسٹ چرچ واقعہ پر رائل کمیشن بنانے کا فیصلہ کیا ہے ، رائل کمیشن سنگین ترین واقعہ پربنایا جاتا ہے اورکرائسٹ چرچ سانحہ بھی سنگین ترین واقعہ ہے ۔نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے کہا کہ لوگ پوچھ رہے ہیں کہ کرائسٹ چرچ حملہ کیسے ہوا، حملے میں سوشل میڈیا اورایجنسیوں کے کردارکا بھی پوچھا جارہا ہے ۔دوسری جانب نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے آئندہ ہفتہ چین کے دورہ کا بھی اعلان کرتے ہوئے کہا کہ چین کے وزیراعظم اور صدر سے ملاقات کروں گی جب کہ چین میں نیوزی لینڈ کے سفارت خانے کا بھی افتتاح کیا جائے گا۔یو این آئی

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا