یو این آئی
واشنگٹن، //امریکہ کے اٹارنی جنرل ولیم بر نے کانگریس کو بتایا کہ وکیل خصوصی رابرٹ میولر نے اس بات کا ثبوت نہیں پایا کہ ٹرمپ مہم نے 2016 کے انتخابات میں روسی حکومت کے ساتھ مبینہ طور پر مداخلت کرنے کے لئے سازش رچی یا تال میل کیا۔مسٹر بر نے اتوار کو ایوان اور سینیٹ عدلیہ کمیٹیوں کو لکھے ایک خط میں کہا“ وکیل خصوصی کی جانچ میں یہ نہیں پتہ چلا ہے کہ ٹرمپ مہم یا اس سے منسلک کسی کے 2016 کے امریکی صدارتی انتخابات کو متاثر کرنے کی اپنی کی کوششوں میں روس کے ساتھ سازش رچی یا تال میل کیا”۔مسٹر بر نے جمعہ کو مسٹر میولر کی طرف سے پیش ایک خفیہ رپورٹ کے حوالہ سے لکھا“ تحقیقات نے یہ ثابت نہیں کیا کہ ٹرمپ مہم کے ارکان نے روسی حکومت کے ساتھ انتخابی سرگرمیوں میں مداخلت کیلئے سازش رچی ”۔مسٹر بر نے امریکی صدارتی انتخابات 2016 میں مبینہ روسی مداخلت کو لے کر مسٹر میولر کی تقریبا دو سال کی تحقیقات کے ‘اہم نتائج ’ کو خط کا خلاصہ بتایا۔ژنہوا،ا