فلم نے نو ارب 83 کروڑ روپے سے زیادہ کا بزنس کرکے پہلی پوزیشن سنبھال لی
یو این این
نیویارکامریکی باکس آفس پر دہشت ناک فلم ”Us“ نے تہلکہ مچادیا، نو ارب 83 کروڑ روپے سے زیادہ کا بزنس کرکے پہلی پوزیشن سنبھال لی جبکہ کیپٹن مارویل دوسرے اور ونڈر پارک تیسرے نمبر پر رہیں۔رائٹرڈائریکٹر جورڈن پیلے کی سسپنس اور خوفناک مناظر سے دہلا دینے والی فلم Us کی کہانی ایک سیاہ فام خاندان کے گرد گھومتی ہے جو پراسرار واقعات کے نرغے میں آگیا ہے۔فلم اوپننگ ویک اینڈ پر 70 اعشاریہ 25 ملین ڈالر یعنی 9 ارب 83 کروڑ روپے سے زیادہ کی کمائی کرکے باکس آفس پر پہلے نمبر پر آگئی۔ڈزنی کی سپر ہیرو فلم کیپٹن مارویل نے فلم بینوں کو اپنے سحر میں جکڑ رکھا ہے، 35 ملین ڈالر یعنی چار ارب نواسی کروڑ روپے سے زیادہ کا بزنس کرکے دوسرے نمبر پر رہی، فلم تین ہفتوں میں تین سو اکیس ملین ڈالر کما چکی ہے۔پیرا ماو?نٹ کی ونڈر لینڈ 30 ملین ڈالر یعنی چار ارب انیس کروڑ روپے سے زیادہ کا بزنس کرکے تیسرے نمبر پر رہی۔