ونے شرما
اودھمپور//رام نگراودھمپور راستے سے پنگلہ ماتا کے دربار جانے والے جھولا پل کے قریب پیدل راستے کا کچھ حصہ بارش کی وجہ سے دو ماہ پہلے خراب ہو جانے کی وجہ سے پنگلہ کے ماں دربار آنے جانے والے مسافروں اور گاو¿ں کے لوگوں اور طالب علموں کو خراب ہوئے راستے کے حصے کو جان خطرے میں ڈال کر پار کرنے پر مجبورہے ۔ سماجی کارکن وریندر سنگھ نے ضلع ترقیاتی کمشنر ادھمپور سے 6 اپریل سے شروع ہو رہے نرباترو سے پہلے خراب ہوئے راستے کی مرمت کروانے کا مطالبہ کیا ہے۔ تاکہ نرباترو میں ریاست کے مختلف حصوں سے آنے بالے مسافروں اور گاو¿ں کے لوگوں کو آنے جانے کیلئے دقتوں کی سامنا نہ کرنا پڑے۔