تحصیل رام نگر کے لڑانا گاو¿ں میں محکمہ بجلی لکڑی کے کھمبوں کے سہارے کر رہا ہے بجلی کی سپلائی: راج سنگھ

0
0

نریندر سنگھ ٹھاکر
رام نگر //تحصیل رام نگر کے لڑانا گاو¿ں میں بجلی محکمہ کی طرف سے لکڑی کے کھنبوںکے سہارے بجلی کی سپلائی کی جارہی ہے۔ جس کو لیکر مقامی رہائشی راج سنگھ نے حکومت سے سخت اعتراض ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ان کے علاقے میں اب تک بھی لوگوں کو بجلی کی سہولت نہیں مل پائی ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعظم کی طرف سے بھی طرح طرح کی اسکیمیں چلائی جا رہی ہیں لیکن اس کا فائدہ صرف بڑے بڑے آفیسر ہی اٹھا رہے ہیں لیکن گاو¿ں کے لوگوں کو کوئی بھی سہولت نہیں مل پا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لڑانا گاو¿ں میں محکمہ کی طرف سے بہت سے لوگوں کے گھروں میں لکڑی کے کھنبوں پر تارے لگا کر جھگاڑو کام کرکے بجلی کی سپلائی کی جا رہی ہے جس سے کبھی بھی کوئی بڑا حادثہ ہو سکتا ہے ان کا کہنا تھا کہ اسی مسئلہ کو لے کر کئی بار متعلقہ محکمہ کے افسروں کو بھی بتایا گیا لیکن ان کے کانوں پہ جوں تک نہیں رینگ پائی۔ ساتھ ہی راج سنگھ نے یہ بھی کہا کہ اگر تھوڑی سی بھی بارش یا ہوا چل جائے تو ان کے علاقے میں کئی دنوں تک بجلی کی خدمات بند کر دی جاتی ہے جس کی وجہ سے لوگوں کی باری مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور جس کی وجہ سے لوگوں کو مٹی کے تیل کا دیا جلا کر یا مینی گیس سلنڈر کا سہارا لینا پڑتا ہے ۔اسی سلسلے میں انہوں نے انتظامیہ سے مانگ کی جن لوگوں کے گھروں میں لکڑی کے کھمبے لگائے گئے ہیں ان کو جلد سے جلد لوہے کے یا سیمنٹ کے کھمبے دیے جائیں ساتھ ہی محکمہ کی طرف سے کئے جا رہے غیر اعلانیہ کٹو سے نجات دلائی جائے۔ اسی معاملے کو لے کر جب لازوال کے نمائندہ کی بات محکمہ کے اے ای ای رام کمار کلسوترہ سے ہوئی تو ان کا کہنا تھا اب ان لوگوں کے لئے کوئی اسکیم نہیں آئی ہے. جیسے ہی ان کے لئے کوئی اسکیم آتی ہے تو ان کو بھی کھمبے دے دیے جائیں گے اور آ رہی مشکلات سے نجات دلا دی جائے گی۔

 

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا