کہا ہمارا حق ہمیں واگزار کیا جائے
شیخ الطاف
کشتواڑ//کشتواڑ سب ڈویژن پی ایچ ای دفتر میں آل جموں اینڈ کشمیر پی ایچ ای،آٹی ٹی آئی، سی پی ورکر ، لینڈ ڈونر ورکس نے مشترکہ طور پر ایک میٹنگ منعقد کی اور میٹنگ میں ایسوسی ایشن نے یہ فصلہ لیا کہ ایسوسی ایشن میں جوا سامیاں خالی ہیں انہیں پ±ر کیا جائے اور میٹنگ میں ایس آر او 520 کو ریاستی گورنر سے پ±ر زور مانگ کی کہ ایس آر او کو فوری طور پر لاگو کریں۔ میٹنگ کے دوران ایسوسی ایشن کی چیئر مین سجاد حسین بٹ نے کہا کہ آل جموں اینڈ کشمیر پی ایچ ای ،آئی ٹی آئی سی پی ورکر، لینڈ ڈونرس ایسوسی ایشن ضلع کشتواڑ ریاستی سرکار سے پ±ر زور مانگ کرتی ہے کہ ہمارا حق ہمیں واگزار کیا جائے اور مزید کہا کہ ہمارے بچے پڑھائی حاصل کرنے کے لیے اسکولوں میں نہیں جا سکتے ہیں کیونکہ ہم لوگوں کے پاس پیسا نہیں ہے کہ ہم اپنی بچوں کو اسکولوں میں داخلہ لے سکیں۔ لہذا ریاستی گورنر و مرکزی سرکار سے پ±ر زور مانگ ہے کہ ہماری مانگ کو فوری طور پرحل کریں اور ہمیں انصاف مل سکے۔ میٹنگ میں چیئر مین سجاد حسین بٹ، الطاف حسین صدرجنرل سیکریٹری راجیش شرما، ورکنگ پریذیڈنٹ ،جنید احمد کچلو، سیکریٹری ارشاد احمد متو، ایڈوائزر منوج کمار سین، ٹھاٹھری میلا صدر بسنتی دیوی، سٹی پریزیڈنٹ کشتواڑ ، منڈل صدر منسور احمد گیری، میڈیا انچارج ڈسٹرکٹ سنتوش کمار،ایگزکیٹیو ممبر سریش کمار و دیگران موجود رہے۔