مقامی عوام کئی مشکلات سے دو چار ،نظر انداز کرنے کا لگایا الزام
شوکت پرواز
ریاسی // چسانہ بگو داس میں عوام بنیادی سہولیات کے فقدان سے دوچار ہے اور کئی طرھ کی مشکلات کا سامنا کر رہی ہے ۔وہیں عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ سڑک، پانی، بجلی ،راشن جیس بنیادی سہولیات سے عوام کو محروم رکھا گیا ہے ۔عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ اسی طرح رابطہ سڑک پچھلے ایک ماہ سے بند پڑی ہے جس سے چسانہ بگو داس ،دکی کوٹ، پرآن کوٹ جانا دشوار ہوچکا ہے اور لوگ پیدل سفر کرہے ہیں۔واضح رہے یہ سڑک مہور سے لار چسانہ سے بگو داس کو ملاتی ہے۔اسی سلسلہ میں مقامی شخص آتش مغل نے لازوال سے بات کرتے ہوئے کیا کہ چسانہ بگو داس گلابگڑھ میں پانی بجلی راشن سے لوگوں کو محروم رکھا گیا ہے رابطہ سڑک محکمہ کی لاپروای کی وجہ سے چسانہ سے بگو داس سڑک تین سال سے بند پڑی ہے جس کی وجہ سے عوام کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے لیکن ضلع انتظامیہ کوئی دھیان نہیں دے رہی ہے ۔عوامی حلقوںکا کہنا ہے کہ ہر روز محکمہ کے اعلیٰ آفیسران سے گزارش کی جاتی ہے کہ رابطہ سڑک کوکھولا جائے لیکن کسی کو آج تک ٹس سے مس نہیں ہوئی۔ مذکورہ شخص نے کہا کہ انتخابات کے وقت لیڈر ووٹوں کیلئے بڑے بڑے دعوے کرتے ہیں لیکن جب عوام مشکلات کا سامنا کرتی ہے تو یہ لیڈر لوگ منہ سے ایک بات نہیں بولتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جب تک ہماری سڑک پر رابطہ کو کھولا نہیں جاتا ہم انتخابات کابائیکاٹ کریں گے ۔مقامی لوگوں نے گورنر انتظامیہ سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ مہور گلاب گڑھ چسانہ بگو داس ڈکی کوٹ وغیرہ کی رابطہ سڑک کو جلد از جلد کھولا جائے ۔