لازوال ڈیسک
جموںبھاجپا قومی نائب صدر و پربھاری جموں و کشمیر اویناش رائے کھنہنے یہاں بھاجپا لیڈران کا ایک اجلاس طلب کر کے جموں کی تحصیل بھلوال کی پنچائت دومی میں منعقد ہونے والی ریلی کے انتظامات کا جائزہ لیا ۔اس موقع پر ان کے ہمراہ بھاجپا ریاستی اکائی کے صدر راوندر رینا اور دیگر بھاجپا لیڈران موجود تھے ۔وہیں اویناش رائے کھنہ نے ریلی کو کامیاب بنانے کیلئے کئی اہم نقاط پر روشنی ڈالی ۔انہوں نے پارٹی کارکنان سے کہا کہ ریلی کو کامیاب بنانے کیلئے زمینی سطح پر کام کیا جائے اور ریلی سائٹ پر تحفظات کے بہتر انتظامات کئے جائیں۔اس موقع پر راوندر رینا نے ریلی کے متعلق کو انتظامات کے متعلق جانکاری فراہم کی ۔اجلاس میں سابق وزیر بالی بھگت، سابق ایم ایل اے راجیو شرما، بھارت بھشن، کرن سنگھ، اومی کھجوریہ، منموہن سنگھ و دیگران موجود تھے۔