خوش ہوں کہ محبوبہ مفتی میرے مقابل ہیں

0
0

پیلٹ قہر،جی ایس ٹی اوردوسری غلطیوں کاحساب لوں گا ::حسنین مسعودی
کے این ایس

سرینگرنیشنل کانفرنس کے نامزداُمیدواربرائے پارلیمانی حلقہ اننت ناگ ریٹائرڈجسٹس حسنین مسعودی نے کہاکہ محبوبہ مفتی کامیرے مدمقابل ہونااچھاہے ،کیونکہ اب میں موصوفہ سے جی ایس ٹی ،پیلٹ قہراورٹوفی دودھ والے ریمارکس پرجواب مانگوں گا۔کشمیرنیوزسروس (کے این ایس )کے مطابق نیشنل کانفرنس میں شامل ہوکرلوک سبھانشست اننت ناگ سے الیکشن لڑنے والے ریٹائرڈجسٹس حسنین مسعودی نے کہاکہ ہم عوامی عدالت میں جاکرمحبوبہ مفتی سے بحیثیت وزیراعلیٰ کی گئی فاش غلطیوں کاحساب مانگیں گے ۔انہوں نے کہاکہ میں خوش ہوں کہ میرامقابلہ محبوبہ مفتی سے ہے کیونکہ موصوفہ نے ایک نہیں کئی غلطیاں کیں ،ایک نئی کئی غلط فیصلے لئے۔غلطیوںکاذکرکرتے ہوئے نیشنل کانفرنس کے نامزداُمیدوارنے کہاکہ وزیراعلیٰ کی حیثیت سے محبوبہ مفتی نے نوجوانوں پرپیلٹ برسائے ،اوریہ ہتک آمیزبیان دیاکہ نوجوان دودھ اورٹوفی لینے نہیں گئے تھے ۔انہوں نے کہاکہ محبوبہ مفتی کوعوامی عدالت میں اس سوال کاجواب بھی دیناپڑے گاکہ انہوں نے کس منطق کے تحت ریاست میں جی ایس ٹی لاگوکردیا۔ ریٹائرڈجسٹس حسنین مسعودی نے مزیدکہاکہ ہم سابق وزیراعلیٰ سے پوچھیں گے کہ انہوں نے اپنے چارسالہ دوراقتدارمیں ریاست کی اندرونی خودمختاری کوکیوں نقصان پہنچادیا،اوریہ کہ محبوبہ مفتی کواس سوال کاجواب بھی دیناپڑے گاکہ انہوں نے سیاسی نظربندوں کوکس بناءپربیرون وادی جیلوں میں منتقل کیا،اورکیوں لوگوں پراندھادھندپی ایس اے لاگوکیاگیا؟۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا