لبریشن فرنٹ پرپابندی، مزاحمتی قیادت کی ہڑتالی کال

0
0

وادی میں ہوکا عالم معمولات متاثر
حساس مقامات پر فورسز متحرک ، حبہ کدل میںپتھراو کا واقعہ ، شہر و دیہات میں دکانین اور کار باری ادارے بند ، ریل خدمات معطل
کے این ایس

سرینگرحکومت کی جانب سے لبریشن فرنٹ پر پاپندی عائد کرنے کے خلاف مشترکہ مزاحمتی قیادت کی کال پر وادی کشمیر میں مکمل ہڑتال رہی جس دوران بازاروں میںہڑتال کے باعث ہو کا عالم رہا جس دوران تمام دکانیں بند رہے جبکہ سڑکوں سے ٹرانسپورٹ بھی غائب رہا ۔ ادھر انتظامیہ نے شہر کے سری نگر اور وادی کے حساس مقامات پر فور سز کی اضافی نفری کو صبح سویرے سے تعینات کرنے کے علاوہ بارہمولہ بانہال ریل خدمات کو امن و قانون کے صورت حال کے پیش نظر معطل رکھا ۔ تاہم سرینگر کے حبہ کدل علاقے میں پتھراو کا ایک واقعہ پیش آیا جس دوران فورسز اور نوجوانوں کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔ ادھر پولیس ذرائع نے کہ بتایاشام دیر گئے تک وادی کے تمام علاقوں میں ہڑتال کے دوران حالات پر امن رہے اور کسی بھی جگہ سے کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے ۔ کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق مرکزی سرکار کی جانب ریاست جموں کشمیر میں جماعت اسلامی پر پابندی عائد کرنے کے تین ہفتے بعد مرکزی سرکار نے جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیرمین محمد یاسین ملک پر پبلک سیفٹی ایکٹ عائد کرنے کے بعد انکی پارٹی لبریشن فرنٹ پر پابندی عائد کی۔اس دوران پوری وادی کشمیر میں دینی اور سیاسی پارٹیوں پر پابندی کے خلاف عوامی حلقوں نے شدید برہمی کا اظہار کیا۔اس دوران مشترکہ مزاحمتی قیادت جس کا محمد یاسین ملک بھی ایک اہم رکن ہے کو نے لبریشن فرنٹ پر پابندءعائد کرنے کے خلاف اتوار کو مکمل ہڑتال کی کال کی دی ۔اس دوران مشترکہ مزاحمتی قیادت کی کال پر پوری وادی میں مکمل ہڑتال کی وجہ سے معمولات زندگی بری طرح متاثر رہی جس دوران اتوار کے سبب دفاترمیں سرکاری چھٹی تھی جبکہ تمام کار باری ادارے مکمل بند رہنے کے علاوہ سڑکوں سے ٹرانسپورٹ مکمل غائب رہا ۔ادھر انتظامیہ نے امکانی احتجاجی جلوسوں کے پیش نظرشہر سرینگر وادی کے سبھی حساس قصبوں وعلاقوں میں کسی بھی صورتحال کامقابلہ کرنے کیلئے پولیس وفورسزکوتیاری کی حالت میں رکھاگیاتھاتاہم اس دوران سرینگر حبہ کدل علاقے میں فورسز اور نوجوانوں کے درمیان پتھراو کا ایک واقعہ پیش آیا ۔ادھر کشمیر نیوز سروس کے نامہ نگاروں نے جنوبی کشمیر کے پلوامہ،شوپیان ،ترال،اونتی پورہ، اننت ناگ ،کولگام،قاضی گنڈ ۔بڈگام ،بارہمولہ،سوپور ،کپوارہ،،گانددر بل ،بانڈی پورہ علاقوں سے جو تفصیلات فراہم کئے ہیں ان کے مطابق مزکورہ علاقوں میں صبح سویرے سے ہی تمامدکانیں۔ کا رباری ادرے بند رہے جبکہ سڑکوں سے ٹرانسپورٹ غائب رہا ۔ادھر ریل حکام نے وادی میں ہڑتالی کال کے پیش نظر امن قانون کی صورت حال کے پیش نظربارہمولہ بانہال ریل خدمات کو معطل رکھا۔ اس دوران پولیس زرائع بتایاہڑتال کے دوران شام دیر گئے تک وادی میں حالات پر امن رہے اور کسی جگہ سے کسی ناخوش گوار واقعے کی کوئی اطلاع نہیںملی۔خیال رہے مرکزی سرکاری کی جانب سے وادی کشمیر میں جماعت اسلامی پر پابندی عائد کرنے کے علاوہ امیر جماعت سمیت تنظیم کے ایک درجن کے قریب افراد پر پی ایس اے عائد کر کے جیل منتقل کئے اجبکہ جماعت پر پابندی عائد کرنے کے ساتھ ہی حکومت نے جموں کشمیر لبریشن فرنٹ پر بھی پابندی عائد کے انہیں بھی پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت جیل منتقل کیا ہے اس دوران سیاسی پارٹیوں پر پابندی لگانے پر تمام مین اسٹریم جماعتوں سے سمیت دیگر لوگوں نے شدید الفاظ میں پابندی پر مزمت کی ہے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا