یواین آئی
پیرس ´´//پیلی جیکٹ والوں کا احتجاج فرانس میں 19 ویں ہفتہ بھی جاری رہا۔ شانزے لیزے سمیت دیگر اہم مقامات پر مظاہرہ کرنے پر پابندی تھی، پابندی کی خلاف ورزی کرنے والے 50سے زائد مظاہرین کو گرفتار کر لیا گیا۔فرانس میں گزشتہ ہفتہ کے پرتشدد مظاہرہ کے بعد پیرس اور دیگر شہروں میں سخت سیکورٹی انتظامات کئے گئے تھے ، پیلی جیکٹ والوں نے پیرس کے جنوبی علاقے سے احتجاج کا سلسلہ شروع کیا، احتجاج کرتے مظاہرین نے صدر میکرون کے خلاف بینرز اٹھا رکھے تھے ۔وزارت داخلہ کے مطابق پیرس اور فرانس بھر میں مظاہرین کی تعداد پچھلے ہفتے کی نسبت بہت کم رہی، پولیس نے قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے پچاس سے زائد مظاہرین کو گرفتار کیا جبکہ19 افراد کے خلاف جرمانہ عائد کیا گیا۔فرانس میں 17نومبر سے پیلی جیکٹ مظاہرین حکومت کی پالیسیوں کے خلاف ہفتہ وار مظاہرہ کر رہے ہیں۔یو این آئی