مودی دوبارہ حکومت بنائیں گے :نرملا سیتارامن

0
0

ملک کی سلامتی اور ترقی کے عمل کے لئے مودی کا دوبارہ حکومت بنانا ضروری

یواین آئی

حیدرآبادوزیردفاع نرملا سیتارامن نے کہا ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی کی زیرقیادت این ڈی اے حکومت لوک سبھا انتخابات کے بعد دوبارہ واپس ہوگی۔انہوں نے کہا کہ ملک کی سلامتی اور ترقی کے عمل کے لئے مودی کا دوبارہ حکومت بنانا ضروری ہے ۔انہوں نے سینک پوری کے ایک فنکشن ہال میں بی جے پی کے زیراہتمام سابق فوجیوں کے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مودی نے اپنے خاندان کے لئے کام نہیں کیا بلکہ پورے ملک کے لئے کام کیا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر ان کو دوبارہ برسراقتدارلانا ہو تو تلنگانہ کے عوام کو چاہئے کہ وہ آئندہ ماہ ہونے والے لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کے امیدواروں کو منتخب کریں ۔سابق فوجیوں کے لئے کئے گئے بیشتر اقدامات کی تفصیلات بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہلی میں نیشنل وار میموریل جو کئی برسوں سے زیرالتوا تھا کو حال ہی میں مکمل کیاگیا۔انہوں نے پاکستان میں دہشت گردوں کے کیمپس کے خلاف کئے گئے آپریشن کا ثبوت مانگنے پر بعض افراد کا تمسخر اڑایا اور کہاکہ پورے ملک نے دہشت گردی کے خلاف کارروائی کی ستائش کی ہے ۔بی جے پی تلنگانہ یونٹ کے صدر کے لکشمن اور ملکاجگری حلقہ کے پارٹی امیدوار این رامچندر راو ان افراد میں شامل تھے جنہوں نے اس اجلاس میں شرکت کی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا