یواین آئی
نئی دہلی، ´// وزیر اعظم نریندر مودی نے تپ دق سے پاک ہندوستان کے لئے اپنے عزم کو دہراتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی حکومت عالمی ہدف سے پانچ سال پہلے اسے حاصل کرنے کے لئے سنجیدگی سے کام کر رہی ہے ۔عالمی یوم تپ دق کے موقع پر اتوار کو مسٹر مودی نے اپنے پیغام میں کہا“ہم تپ دق سے پاک معاشرے کے لئے پر عزم ہیں ۔ یہ غریبوں کے لئے بہت ہی فائدہ مند رہے گا۔ تپ دق کا صحیح اور مکمل علاج ہی اس بیماری کا کارگر علاج ہے ۔ تپ دق سے پاک تحریک کو منظم کرنے والے لوگوں اور تنظیموں کو میں سلام کرتا ہوں”۔ مسٹر مودی نے کہا کہ مرکز اور مختلف ریاستی حکومتیں ملک کو دنیا کے 2030 تک تپ دق سے پاک ہدف کو پانچ سال پہلے یعنی 2025 تک تپ دق کے خاتمہ کے سمت میں سخت محنت سے کام رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کی تپ دق سے پاک ہندوستان مہم اور ‘آیو ش مان بھارت ’تپ دق کے مریضوں کی صحت کو بہتر بنانے اورا مداد فراہم کرنے میں کارگر ثابت ہو رہی ہے ۔یواین آئی