ہندوستانی وزیر اعظم کا یوم پاکستان پر اپنے ہم منصب کو مبارکباد ینا خوش آئند :شیعہ فیڈریشن

0
0

لازوال ڈیسک
جموں//شیعہ فیڈریشن نے ہندوپاک کے وزیر اعظم کے درمیان کشیدگی کے بعد قائم ہوئے رابطے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ یہی وہ واحد طریقہ کار ہے جس سے تمام مسائل کا حل نکالاجاسکتاہے ۔ یہاں جاری ایک پریس بیان میں فیڈریشن کے صدر عاشق حسین خان نے کہاکہ یہ بات خوش آئند ہے کہ ہندوستانی وزیر اعظم نریند رمودی نے یوم پاکستان پر اپنے ہم منصب عمران خان کو مبارکباد ی کا پیغام بھیجاہے اور ساتھ ہی یہ واضح کیاہے کہ امن و خوشحالی کیلئے مل کر کام کرناہوگا۔انہوںنے کہاکہ دوستی کاپیغام پاکستانی وزیر اعظم بھی دے چکے ہیں۔ان کاکہناتھاکہ حالیہ کشیدگی کے دوران دونوں ممالک جنگ کی دہلیز تک پہنچ چکے تھے جس کے نتیجہ میں سرحدی آبادی کومشکلات کاسامناکرناپڑا اور ان کے شب و روز پریشانی میں گزرے ۔ انہوںنے کہاکہ اس کشیدگی سے بہت نقصان ہوچکاہے اور بڑی تعداد میں شہری و فوجی ہلاکتیں ہوئی ہیں لہٰذ اب اس سلسلے کو رک جاناچاہئے اور دونوں ممالک دوستانہ ماحول اپناکر ترقی و خوشحالی کیلئے اپنااپنارول ادا کریں تاکہ برصغیر خطے کو غربت و افلاس سے باہر نکالاجاسکے ۔عاشق خان نے کہاکہ دونوں پڑوسیوں کی کشیدگی کا سب سے زیادہ نقصان ریاست جموں وکشمیر کے عوام کو اٹھاناپڑتاہے اور یہاں تعمیروترقی کا نظام بری طرح سے متاثر ہوتاہے۔ انہوںنے کہاکہ صورتحال کا ادراک کرتے ہوئے دونوں ممالک کو افہام و تفہیم سے معاملات طے کرنے چاہئیں اور جنگ پسند طاقتوں کے عزائم کو ناکام بنایاجائے ۔ انہوںنے کہاکہ دنیا کی کچھ طاقتوں کا مفاد اسی میں ہے کہ ترقی پذیر ممالک آپس میں لڑتے رہیں اوران کے ہتھیاروں کا کاروبار چلتارہے ۔ دریں اثناءعاشق خان نے گڑگاﺅں میں اقلیتی طبقہ کے کنبے کی مارپیٹ کرنے کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ ایسے شر پسندوں کو لگام کسی جائے جو حالات خرا ب کرنے کے درپہ ہیں ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا