وجے سانبہ میں سرپنچ، پنچ ،کارپوریٹر اور نیشنل کانفرنس ڈیلیگیٹوںکا اجلاس منعقد

0
0

فرقہ واریت اور منقسم طاقتوں کو الگ تھلگ کیا جائے :سلاتھیہ
لازوال ڈیسک
وجے پورجموں وکشمیر نیشنل کانفرنس کے ریاستی سیکریٹری اور سابق وزیر سرجیت سنگھ سلاتھیہ نے یہاں وجے سانبہ میں سرپنچ، پنچ ،کارپوریٹر اور نیشنل کانفرنس ڈیلیگیٹوں کے ایک اجلاس میں کہا کہ فرقہ واریت اور منقسم طاقتوں کو الگ تھلگ کیا جائے ۔انہوں نے کہاکہ ریاست کو مشکل سے نکال کر امن و ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کی ضرورت ہے ۔موصوف نے کہا کہ ریاست گزشتہ پی ڈی پی اور بھاجپا اتحاد کے دور سے گزری ہے جہاں عوامی خواہشات کو نظر انداز کیا گیا اور ہر محاذ پر ریاست متاثر ہوئی ہے ۔انہوں نے کہا اب تمام عوام کی نگاہیں نیشنل کانفرنس پر ہیں۔اس موقع پر سلاتھیہ نے عوام پر امید جتاتے ہوئے کہا کہ کانگریس امیدوار وکرم آدتیہ سنگھ اور رمن بھلا کی کامیابی کیلئے نوجوان ایک اہم کردار ادا کریں گے۔وہیں تقریب میں این سی ضلع صدر موہندر گپتا، نائب سدر وجے سنگھ ، ضلع سیکریٹری اوم پرکاش اتری و دیگران نے اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا