اسلام کی اشاعت اور فروغ مےں اولےاءاللہ کی قربانےاں سب سے ذےادہ ہےں

0
0

جالندھر درگااہ امام ناصردےن مےں نائب شاہی امام مولانا محمد عثمان لدھےانوی کا خطاب
لازوال ویب ڈیسک
جالندھر آج ےہاں درگاہ حضرت امام ناصرالدےن صاحب ؒ مےں سالانہ عرس کے موقعہ پر بعد نماز عشاءاےک دےنی مجلس کا انعقاد کےا گےا جس مےں پےرزادہ سےد محمد ہارون کی دعوت پر لدھےانہ سے خصوصی طور پر پنجاب کے نائب شاہی امام حضرت مولانا محمدعثمان رحمانی لدھےانوی تشرےف لائے ، اس عظےم الشان تقرےب کو خطاب کرتے ہوئے نائب شاہی امام نے کہا کہ دےن اسلام کی اشاعت اور فروغ مےں اولےاءاللہ کی قربانےاں سب سے ذےادہ ہےں ےہی وہ نےک بابرکت شخصےات ہےں جنہوں نے پےغام رسول کرےم صلی اللہ علےہ وسلم کو دنےا کے ہر اک گوشہ مےں پہنچا دےا ، نائب شاہی امام مولانا محمد عثمان نے کہا کہ قرآن و احادےث کی روشنی مےں بہترےن مسلمان وہ ہے جو غےر مواقف حالات مےں بھی اپنے موقف پر قائم رہتے ہوئے اےک اللہ واحدہ الاشرےک کی عبادت رسول اللہ صلی اللہ علےہ وسلم کی اطاعت کے ساتھ دنےا بھر مےں انسانوں کو انسانوں کی غلامی سے آزادی عطا کرتا جائے ، نائب شاہی امام نے کہا کہ آج دنےا بھر مےں باطل پرست طاقتےں اسلام کے خلاف ہر اک ممکن حربہ استعمال کر رہے ہےں اسکے باوجود اسلام تےزی کے ساتھ تمام خطوں مےں فروغ پا رہا کےونکہ پےغام رسول کرےم صلی اللہ علےہ وسلم پےغام فطرت ہے جسے دنےا کی طاقتےں روک نہےں سکتی ہےں ، انہوں نے کہا کہ اسلام محبتوں کا پےغام ہے جس مےں تمام انسانوں کےلئے بھائی چارہ اور اتحاد ہے اسے نفرتوں کے ہتھےاروں سے روکا نہےں جا سکتا ،نائب شاہی امام مولانا محمد عثمان لدھےانوی نے تاکےد فرمائی کہ تمام اہل اسلام اس بات کو ےقےنی بنائےں کہ انکے کردار سے انکے آس پاس رہنے والے لوگ متاثر ہوں ، انہوں نے کہا کہ مسلمانو!رسول اللہ ﷺ کا حکم ہے غرےبوں کا کھانا کھلاﺅ، ننگوں کو لباس دو ، محتاجوں کی خبر گےری کرو ،سلام کو عام کر و ، نائب شاہی امام مولانا محمد عثمان لدھےانوی نے خطاب کے اختتام پر ولولہ انگےز دعاءکروائی اور ملک مےں امن سکون اور آپسی بھائی چارے کےلئے خصوصی دعا کروائی ،

 

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا